DailyNewsKahuta

Kahuta; Raja Abdul Qadoos passed away in village Moawara… Plus rest of the day news from Kahuta

سابق ناظم راجہ الطاف حسین کے بہنوئی اورراجہ اعجاز کے سسر راجہ عبد القدوس کو ان کے آبائی گاؤں مواڑہ میں سپرد خاک کر دیا گیا

راجہ سہیل کے والدسابق ناظم راجہ الطاف حسین کے بہنوئی اورراجہ اعجاز کے سسر راجہ عبد القدوس کو ان کے آبائی گاؤں مواڑہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ان کی نمازے جنازہ میں کرنل محمد شبیر اعوان، سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، وائس چیئرمین اسد محمود ستی،معروف قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ، ڈاکٹرراجہ سجاد جنجوعہ،سابق چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی، وائس چیئر مین مرزا محمد مسعود، سابق نائب ناظم یوسی نارہ راجہ سجاد حید ر، سابق نائب ناظم یو سی دوبیر ن خورد راجہ حامد اعجاز، پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے سابق صدر راجہ خورشید ستی،مسلم لیگی کارکن راجہ احتشام جنجوعہ لہڑی،مسلم لیگ ن کے کارکن راشد مبارک عباسی، یوتھ ونگ کے راجہ عاصی جنجوعہ، پی ٹی آئی کے سردار مظہر اقبال، سردار ارشد مجید، راجہ امتیاز آف گھڑیٹ،راجہ سہیل آف جنجور،راجہ عمران اللہ آف مٹور، راجہ ضیارب آف مواڑہ، راجہ تنویر آف مواڑہ، راجہ ابرار منوں آف مواڑہ،پر نٹ میڈیا کے صحافی راجہ پر ویز اقبال، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افرادنے شرکت کی۔

Kahuta; Raja Abdul Qadoos passed away in village Moawara, Large number of social and political personalities including ex MPA Col M Shabbir Awan were at the janaza.


واجد نلکی بٹن سٹور گلستان مارکیٹ سے پرس چوری کر نے والی خواتین ویڈویو میں آگیں

Two women caught stealing purse at Gulstan Market asked to return purse

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
واجد نلکی بٹن سٹور گلستان مارکیٹ سے پرس چوری کر نے والی خواتین ویڈویو میں آگیں مذکورہ دوکاندار نے دس دن کی مہلت دی کہ وہ پرس واپس کر دیں ہم نہ تو ان کی ویڈیو کسی کو دیکھاہیں گے ناں ہی ان کے خلاف کوئی کاروائی کریں گے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل مٹور روڑ کہوٹہ مچھلی چوک کے قریب گلستان مارکیٹ میں واقع واجد نلکی بٹن سٹورمیں دن کے ٹائم دو عورتوں میں سے ایک عورت نے بڑھی چالاکی سے ایک عورت کا پرس چوری کیا ہے جس کی ویڈویو کیمرے میں ریکارڈ ہے ان دونوں عورتوں سے ہم گذارش کرتے ہیں کہ آپ کو دس دن کا ٹائم دیا جاتا ہے آپ دوکان پر آ کر پر س اور رقم واپس دے جاہیں ہم اس بات کی گرانٹی دیتے ہیں کہ آپ سے کسی قسم کی بد تمیزی نہیں کی جائے گئی اگر پر س ناں واپس کیاگیا تو دس دن کے بعد ویڈ یو اور فوٹو سوشل میڈیا پر ڈال دیے جاہیں گے پھر ہم سے کوئی بھی شکایت  نہ کر ئے کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔


تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دوبیرن خورد کے گاؤں ہنیسر میں اظہر مخدوم کی ہلاکت کا سبب قتل یا ہارٹ اٹیک سے طبعی موت

Azhar Makhdoom of village Hainsar death in suspicion of murder or heart attack

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دوبیرن خورد کے گاؤں ہنیسر میں اظہر مخدوم کی ہلاکت کا سبب قتل یا ہارٹ اٹیک سے طبعی موت؟پولیس کے مطابق ظاہری ملا حظہ میں متوفی کے جسم پر کوئی ضرب نہ پائی گئی ہے۔ جبکہ متوفی کے بھائی اور مدعی محمد امتیاز ولد محمد عظیم نے تھا نہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کرایا کہ میرے بھائی کو شامیر وغیرہ نے قتل کیا ہے۔ اور لاتوں، مکوں سے اسے مارا گیا ہے۔ وجہ عناد ہمارے درمیان جائیداد کا تنازعہ ہے۔زمین پر باڑ اکھیڑ نے سے منع کر نے پر میرے بھائی کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے زیر دفعہ 149/147/109/302ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ اصل صورت حال میڈیکل رپورٹ کے بعد واضح ہو گی۔ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کر دی گئی۔


کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت شہر میں تجاوزات کی بھرمار جبکہ مہنگائی کا جن بھی بے قابو ہو گیا

High prices blamed on lack of control by Kahuta authorties

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت شہر میں تجاوزات کی بھرمار جبکہ مہنگائی کا جن بھی بے قابو ہو گیاانتظامیہ کی لاپروائی کی وجہ سے دوکانداروں کی من مانیاں پر ہیں تمام دوکاندار ریٹ لسٹ رکھناگناہ سمجھنے لگے مہنگائی اور ٹیکس تلے دبی عوام کی زندگی دوزخ بن گئی۔تحصیل انتظامیہ کا زمہ دار افسر اپنے آفس تک محدود ہیں چیکینگ کا کوئی انتظام نہیں ہے افسران صرف اے سی لگا کر دفتر میں آرام کرتے رہتے ہیں۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر میں پر چون فروش، فروٹ فروش اور سبزی فروشوں میں کسی کے پا س بھی ریٹ لسٹ نہیں ہوتی ہے اور ان کے پاس ریٹ لسٹ موجود بھی ہو تو وہ اس کو آویزاں کر نا گناہ سمجھتے ہیں کوئی چیز بھی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت نہیں ہو رہی انتظامیہ کے سر کار ی کارندے صرف اپنی دیہاڑیاں لگاتے نظر آتے ہیں انتظامیہ کے آفیسر صرف اپنے دفاتر میں “اے سی”کے مزے لیتے ہیں چیکینگ کا کوئی نظام
موجود ناں ہے مہنگائی کی ماری عوام پر مزید ظلم کیا جا رہا ہے پر چون فروش، فروٹ فروش اور سبزی فروشوں نے انتظامیہ کے “کارندوں “کے ساتھ مک مکا کیا ہوا ہے اب ان کوکوئی فکر ناں ہے ناں ڈر ہے ناں خوف ہے جو مر ضی ہو وہ کر نے میں خود مختار ہیں سابق چیئرمین اور ان کی انتظامیہ نے کہوٹہ شہر کی حالت میں جو کانٹے بوہے ہیں موجود ہ انتظامیہ نے اس میں مزید اضافہ کیا ہے ان کو ختم کر نے کی کوشش ہی ناں کی ہے سر کاری اہلکاروں کو جو دیہاڑیاں لگی ہوئی تھیں ان میں مزید اضافہ ہو گیا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سے در مندانہ اپیل ہے کہ کہوٹہ کے مسائل پر خصوصی توجہ دے کر انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم کا بھر پور مداوا کیا جائے ریٹ لسٹ کو آویزاں کر نے اور اس پرعمل درآمد بنانے کا پابند بنا یا جائے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button