راولپنڈی; محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے 31جولائی تک ٹوکن ٹیکس جمع نہ کرانے والے گاڑی مالکان کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے ، محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کو 31جولائی تک اپنے ذمہ واجب الاداءٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر 10فی صد رعایت کا اعلان کر رکھا ہے اور شہریوں سے کہا ہے کہ رعایتی مدت سے فائدہ نہ اٹھانے والے ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جائے گی۔