DailyNews

Luton, UK; Pir Syed Ghayas Hussain Shah of Kala Gojra, Jhelum passed away in Luton

لوٹن ,برطانیہ تشریف لائی ہوئی کالا گوجرہ جہلم کی ممتاز روحانی شخصیت پیر سید غیاث حسین شاہ لوٹن اینڈ ڈنسٹیبل ہاسپٹل میں انتقال کر گئے

لوٹن ; برطانیہ تشریف لائی ہوئی کالا گوجرہ جہلم کی ممتاز روحانی شخصیت پیر سید غیاث حسین شاہ لوٹن اینڈ ڈنسٹیبل ہاسپٹل میں انتقال کر گئے آپ کو عارضہ قلب کی شکایت تھی پیر سید غیاث حسین شاہ ریٹائرڈ کسٹم آفیسر لانگ آئی لینڈ امریکا میں مقیم پیر سید اعجاز گیلانی کے بڑے بھائی تھے۔ مرحوم کے بھائی پیر سید اعجاز گیلانی، صاحبزادوں شجاع حسن گیلانی (سلائو)، لوٹن سے حماد حسن گیلانی بھتیجے پیر سید رضی حسن گیلانی، برادر ان لاء سید تاثیر حسین شاہ اور سید ساجد حسین شاہ (وٹفورڈ)، داماد صوفی نوید احمد نقشبندی (بریڈ فورڈ) اور دیگر خاندان سے عمائدین کی بڑی تعداد نے تعزیت کی ہے۔ نماز جنازہ اور تجہیز و تکفین کے انتظامات مرکزی جماعت اہل سنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کر رہے ہیں۔ دریں اثناء جہلم کالا گوجرہ میں پیر سید غیاث حسین شاہ کی برطانیہ میں اچانک رحلت کی خبر نہایت دکھ کے ساتھ سنی گئی۔ مرحوم کے بھتیجے پیر سید ذکی حسن گیلانی اور دیگر گیلانی فیملی سے علاقے کے معززین کی کثیر تعداد نے اظہار تعزیت کیا۔

Luton, UK; Pir Syed Ghayas Hussain Shah of Kala Gojra, Jhelum has sadly passed away in Luton, namaz e janaza was held in Luton with large number of public.

Show More

Related Articles

Back to top button