DailyNews

Rawalpindi; Pir Azmat Shah family murder their mureed, two arrested

مری میں تشدد سے نوجوان کی ہلاکت پیر کے بیٹے سمیت دو ملزم گرفتار

راولپنڈی ; مری میں پیر کے مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت پرپولیس نے پیر کے بیٹے سمیت دو ملزموں کو گرفتارکرلیا۔سی پی او محمد فیصل رانا نے وقوعہ کا نوٹس لیا تھا جس پر پولیس نے مرکزی ملزم پیر عظمت شاہ کے بیٹے کو ساتھی سمیت گرفتار کیا جبکہ پیر عظمت شاہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ادھرمقتول وقاص کے والد ذوالفقار کی مدعیت میں تھانہ مری میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ نوجوان وقاص علی ملزم پیر عظمت شاہ کا مرید تھا وہ غلطی سے مرید خواتین کے کمرے میں چلا گیا جس پر ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button