DailyNewsKallar Syedan

Pind Bainso; Dua e Chelum observed for late Haji Subaidar M Rafiq

انصر محمود یوکے اور بلال عثمان کے والدِ محترم صوبیدار محمد نذیر کے بھائی حاجی صوبیدار محمد رفیق (مرحوم) کی دعائے چہلم کی تقریب پنڈبینسو میں منعقد ہوئی

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
انصر محمود یوکے اور بلال عثمان کے والدِ محترم صوبیدار محمد نذیر کے بھائی حاجی صوبیدار محمد رفیق (مرحوم) کی دعائے چہلم کی تقریب پنڈبینسو میں منعقد ہوئی۔ دعائیہ تقریب کے نقابت کے فرائض حافظ عبدالشکور نقشبندی نے سرانجام دیے۔ ہدیہ نعت حافظ اللہ بخش چشتی نے پیش کی۔ پیر مظہر حسین صدیقی نے خطاب کیا جبکہ خصوصی خطاب اور اجتماعی دعا خافظ خالد محمود نقشبندی نے کرائی۔ اس دعائیہ تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


سابق انچارج ایس ڈی او واپڈا محمد اشرف بھٹی(مرحوم) کی دعائے چہلم کی تقریب

Dua e Chelum observed for late M Ashraf Bhatti in village Sehar

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
سابق انچارج ایس ڈی او واپڈا ہردل عزیز  سماجی شخصیت اور موضع سہر کے مستقل رہائشی محمد اشرف بھٹی(مرحوم) کی دعائے چہلم کی تقریب چکلالہ میں منعقد کی گئی۔جس میں علماء نے تلاوت، ہدیہ نعت، خصوصی بیان کے ساتھ ساتھ اجتماعی دعا کرائی۔ دعائیہ تقریب میں جی ایم چوہدری جاوید، چوہدری شوکت علی یوکے، بینک منیجر ریاض بھٹی، ارشد بھٹی، انسپکٹر چوہدری صداقت، کیپٹن رحم علی، ضیا اشرف، ضیغم اشرف، چوہدری محمد رشید، وسیم انور، ماسٹر عبدالرب نیشتر، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ،معززین علاقہ  نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button