DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; inauguration ceremony of Suzuki Daultala motors held by Qazi group of companies

سوزوکی دولتالہ موٹرز کا شاندار افتتاح کردیا گیا

دولتالہ(نامہ نگار)سوزوکی دولتالہ موٹرز کا شاندار افتتاح کردیا گیا، ہم بڑے شہروں والی سہولت یہاں فراہم کریں گے انتظامیہ کا اعلان، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دولتالہ میں قاضی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین شوکت محمود قاضی نے سوزوکی دولتالہ موٹرز کے شوروم کا افتتاح کیا، اس موقع پر آپریشنل ڈائریکٹر خالد پرویز ملک اور مینجنگ ڈائریکٹر مرزا محمد منیر نے بھی خطاب کیا، قاضی شوکت محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد اور لاہور جیسی سہولیات ہم دولتالہ میں فراہم کریں گے، سوزوکی کمپنی کی گاڑیاں جس قیمت پر بڑے شہروں میں فروخت کی جاتی ہیں اسی قیمت پر ہم اپنے علاقے کے لوگوں کو گاڑیاں فراہم کریں گے، ہمارے پاس ورکشاپ میں بہترین مکینکس موجود ہیں جو گاڑیوں کو بہتر انداز میں چیک کریں گے، ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے ہم اپنے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اس افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمد جواد ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص محمد خان بھٹی ابرار سرورراجہ کاشف انجم جنجوعہ شیخ محمد سعیدسید کلب عباس راجہ نویم نواز ارشد بٹ صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجرخان راجہ صدیق کیانی دولتالہ پریس کلب اور پوٹھوہار پریس کلب کے صدور وممبران کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

Gujar Khan; inauguration ceremony of Suzuki Daultala motors was held by Qazi group of companies in Daultala. Chairman Shaukat Mahmood Qazi said in his speech that they will be delivering facilities in Pothawr region of Daultala similar to Lahore and Islamabad.

Show More

Related Articles

Back to top button