DailyNewsKahuta

Kahuta; Inauguration ceremony of gas supply held in Sarot Dhok Mistriyan

سروٹ ڈھوک مستریاں میں سوئی گیس کا افتتاح۔ فوکل پرسن گیس راجہ خورشید ستی، سابق کونسلر حاجی ارشد محمود سمیت کثیر تعداد اہل علاقہ کی شر کت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سروٹ ڈھوک مستریاں میں سوئی گیس کا افتتاح۔ فوکل پرسن گیس راجہ خورشید ستی، سابق کونسلر حاجی ارشد محمود سمیت کثیر تعداد اہل علاقہ کی شر کت۔سروٹ ڈھوک مستریاں میں 2009میں پڑی لائن کے باجود عوام علاقہ گیس کی سہولت سے محروم 9سال بعد فوکل پرسن گیس راجہ خورشید ستی کی خصوصی کاوش سے گزشتہ روز گیس کے کنکشن دیکر اس منصوبے کا افتتاح کیا گیا س موقع پرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر حاجی ارشد، جنرل سیکرٹری راجہ الطاف حسین، سردار ارشد مجید، مظہر قریشی، طلحہٰ شیخ کے علاوہ کثیر تعداد مین عوام علاقہ نے شرکت کی اور راجہ خورشید ستی کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر راجہ خورشید ستی نے کہا کہ بلا تفریق عوام کی خدمت میرا مشن ہے گزشتہ حکومت نے تیس سال حکومت کی اس حلقہ سے تعلق رکھنے والے شاہد عباسی وزیر اعظم بھی رہے مگر افسوس کہ انھوں نے کوئی میگا پراجیکٹ نہ دیا انھوں نے کہا کہ ایم این اے صداقت علی عباسی نے اس حلقے کے مسائل حل کرنے کے چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی سہالہ پھاٹک، کہوٹہ پنڈی روڈو دیگر مسائل کے حوالہ سے بریفنگ دی وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ بجٹ کے بعد ایک ٹاسک فورس تشکیل دیکر اس علاقے کے منصوبوں پر کام شروع ہوگا انھوں نے مزید کہ اکہ پی ٹی آئی کا منشور ہے کہ اداروں میں سیاسی مداخلت نہ کی جائیا رو منتحب نمائندے میرٹ پر عوام کے مسائل حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں رشوت اور اداروں میں مداخلت برداشت نہ کی جائیگی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button