DailyNewsKahuta

Kahuta; Sabazwari cricket club hold meeting at friends rest with Raja Imran Zamir

سبز واری کر کٹ کلب کہوٹہ کا اجلاس زیر صدارت کوچ نوجوان سماجی شخصیت راجہ عمران ضمیر فرینڈ ریسٹورینٹ میں انعقاد

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سبز واری کر کٹ کلب کہوٹہ کا اجلاس زیر صدارت کوچ نوجوان سماجی شخصیت راجہ عمران ضمیر فرینڈ ریسٹورینٹ میں انعقاد۔اجلاس میں سبز واری کر کٹ کلب کے ممبران اور کھلاڑیوں نے شر کت کی۔سبز واری کر کٹ کلب کہوٹہ کے ممبران اور کھلاڑیوں خطاب کر تے ہوئے سبز واری کر کٹ کلب کہوٹہ کے کوچ راجہ عمران ضمیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں موجودہ بے راہ روی سے بچنے کے لیے نوجوان اپنے آپ کو کھیل کے میدان میں مصروف رکھیں کیونکہ جس ملک میں کھیل کے میدان آبادہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ہمارے دین اسلام میں بھی پاک اور بامقصد ورزش اورکھیل کود کو جائز قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہمارا کلب سبز واری کر کٹ کلب کہوٹہ رجسٹر ہے انشاء اللہ ہمارے علاقے کے نوجوان پنڈی اسلام آباد کے بڑھے کلبوں میں بھی کاکر دگی کی وجہ سے سلیکٹ ہو گے اور وہ انشاء اللہ آگے جاہیں گے ملکی سطح پر بھی کھلیں گے اور اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کر یں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کہوٹہ کی آن و شان ممبر پی سی بی راولپنڈی ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی بھی خصوصی خوائش ہے کہ ہمارے علاقے کے نوجوان اپنی کار کر دگی دیکھاہیں تاکہ وہ بھی آگے جاہیں انشاء اللہ ہم ان کی خواہش کا بھی احترام کر یں گے اور محنت کے ساتھ کھلیں گے اور کامیابیاں حاصل کر کے آگے سلیکٹ ہونگے۔


گھوئی راجگان کی گلیوں کے لیے50لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری

50 Lakh Rps grant for road works in village Ghoe Rajgaan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ خالد پرویز کی کوششوں سے راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کی طرف سے گھوئی راجگان کی گلیوں کے لیے50لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری۔ایم پی اے راجہ صغیر احمد، راجہ خالد پر ویز اور دیگر معززین علاقہ نے ڈھوک ٹیریاں،ڈھوک لس اورڈھوک پٹھان میں مکمل ہونے والی تین بڑی گلیوں کا افتتاح کی۔ اہلیان علاقہ کی طرف سے MPAراجہ صغیر احمد اورحلقہ PP-2کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویز کا تہ دل سے شکر یہ۔ راجہ خالد پر ویزآف گھوئی راجگان، راجہ ذوالفقار علی ستی، راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ مظہر اقبال، راجہ حمید، راجہ بابو ظفراقبال،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف مینوں،انجینئرراجہ بلال، راجہ عباس پپو، راجہ آصف نتھہ، راجہ مالک داد،راجہ علی رضا،مولانا افضال نقشبندی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان کی شر کت۔راجہ خالد پر ویزآف گھوئی راجگان،راجہ مظہر اقبال،راجہ صغیر احمد، راجہ ظہیراحمد،راجہ اکرام،راجہ ریاض،راجہ گلفراز،راجہ عبد الحمید،حاجی محمد یٰسین،حاجی امیر حسین،راجہ نذیر،راجہ ابرار اور دیگر اہلیان علاقہ کاراجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کا شکر یہ اداکیا راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کی خدمت میر ا منشور ہے اپنے علاقے کی عوام کے تمام مسائل حل کر وں گا۔الیکشن2018میں میرے مدمقابل ہارنے والے تمام امیدوران حلقے سے آوٹ ہو گے اللہ پاک کے کرم سے اپنے علاقے کی عوام کے مسائل بھی حل کر رہا ہوں اور ان کے دکھ درد میں شریک بھی ہو رہا ہوں انشاء اللہ2023میں بھی کامیابی حاصل کروں گا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button