DailyNewsHeadline

Kallar Syedan; Sehat insaf cards distributions starts at tehsil headquarter hospital

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں قائم صحت انصاف کارڈز مرکز میں علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کرنے کیلئے صحت سہولت پروگرام کے تحت مستحقین کو صحت انصاف کارڈز کی فراہمی کا سلسلہ شروع

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں قائم صحت انصاف کارڈز مرکز میں علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کرنے کیلئے صحت سہولت پروگرام کے تحت مستحقین کو صحت انصاف کارڈز کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر ساٹھ سے زائد مرد و خواتین صحت کارڈز کے حصول کیلئے انصاف کارڈز مرکز سے رابطہ کر رہے ہیں۔انصاف کارڈز مرکز کی انچارج سنیلہ سجاد نے نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک چار سو کے قریب صحت انصاف کارڈز فراہم کئے جا چکے ہیں جبکہ یوسی غزن آباد میں بھی 46 کارڈز تقسیم کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل کلر سیداں میں ساڑھے 12 ہزار کے قریب مستحقین کے صحت انصاف کارڈز پہنچ چکے ہیں جنہیں ضروری تصدیق کے بعد مستحق افراد کو کارڈز فراہم کئے جا رہے ہیں۔

Kallar Syedan; Sehat insaf cards distributions has started at tehsil headquarter hospital in tehsil Kallar Syedan, it is reported around 60 people are taking advantage of the scheme and taking cards.

“Free medical treatment facilities can be availed from designated private and public sector hospitals. The programme, besides ensuring free medical treatment to the deserving population will also help reduce poverty rate in the province. Premium for health insurance card is around Rs1,700 for household, which will be paid by the provincial government.”


میونسپل کمیٹی کلر سیداں کے سابق رکن چوہدری اخلاق حسین کا 22سالہ بیٹا ہسپتال میں دم توڑ گیا

Son of Ch Ikhlaq Hussain sadly passed away in Kallar Syedan

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما میونسپل کمیٹی کلر سیداں کے سابق رکن چوہدری اخلاق حسین کا 22سالہ بیٹا ہسپتال میں دم توڑ گیا نمازجنازہ کلر سٹیڈءّم میں ادا کی گئی جس میں پی ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن کے صدر ہارون کمال ہاشمی،پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈوکیٹ،چوہدری محمد عظیم،حافظ سہیل اشرف ملک، راجہ جہانگیر اختر بھٹی،راجہ ساجد جاوید،محمد اعجازبٹ،چوہدری عبدالغفار،راجہ گلستان خان،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،محمد ظریف راجا،محمد زبیر کیانی،پرویزاختر قادری،چوہدری صداقت حسین،راجہ صفدر کیانی،چوہدری شفقت محمود،شیخ ساجدالرحمان،راجہ جاوید اشرف،دوست محمد مہمند،شیخ عبدالقدوس،شیخ حسن ریاض،شیخ حسن سرائیکی،راجہ ظفرمحمود،عابد ذاہدی،ضیارب منہاس،پرویز اختر راجہ،جنید بھٹی،شیخ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی،عاصم مختار مغل،شاہد گجرمحسن نوید سیٹھی، قمر ایاز،کامران عزیز ایڈووکیٹ،اسد الرحمان ایڈووکیٹ،حاجی ریاست حسین،مسعود احمد بھٹی،چوہدری حنیف،چوہدری توقیراسلم،ملک فیاض سندھو،نصیرالرحمان قریشی،شیخ خورشید احمد،نمبردار اسد عزیز،مولانا احسان اللہ چکیالوی،طارق تاج،زین العابدین عباس،سلیمان شمسی،الحاج اسلم بانی اور دیگر نے شرکت کی۔


اجتمامی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان عابد اور مرتضی کی فریقین کے درمیان صلح صفائی

Two accused of underage girl rape have their case dropped after intervention

 کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں شبریز اختر راجہ نے کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 14 سالہ لڑکی کیساتھ مبینہ طور پر اجتمامی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان عابد اور مرتضی کی فریقین کے درمیان صلح صفائی کے نتیجے میں عبوری ضمانتوں کی توثیق ہو گئی۔


عمران خان نے آکر دونوں پارٹیوں کو ثابت کرکے دے دیا کہ تم میں کوئی بھی سپاہی نہیں بلکہ دونوں چور ہو۔

Both parties are thieves and are no diffrent, Ch Farqan Hussain

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے رہنما اور سوشل میڈیا ہیڈ متحدہ عرب امارات چوہدری فرقان احمدنے کہا ہے کہ ماضی کے پینتیس برسوں میں باری کی سیاست کرنے والوں نے ملک کو بیرونی قرضوں میں جھکڑ کر رکھ دیا آج ملک کو جس بدترین معاشی صورتحال کا سامنا ہے اس کی ذمہ دار مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ہیں جنہوں نے ہمیشہ چور سپاہی کا کھیل کھیل کر ایک دوسرے کے جرائم پر پردہ ڈالا۔انہوں نے کہا کہ ہوش سنبھالا تو پیپلزپارٹی اور نون لیگ کو اقتدار کی باریاں لیتے ہوئے دیکھا اور سیاسی فضا چور سپاہی والے کھیل کا منظر پیش کررہی ہوتی تھی ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات کی بھرمار ہوتی تھی مگر جب حکومت بدلتی دوسرے کی باری آتی تو پہلے والا کالا دھن سفید ہوجاتا،مفاہمتی پالیسیوں پر دستخط ہوجاتے اور آئندہ قومی مفادات کی خاطر مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا جاتا رہاکوئی بھی قانون کی گرفت میں آتا نہ ہی سزا ہوتی جو دراصل مل بانٹ کر کھانے کے معاہدے ہوجاتے تھے جس سے قوم کو بے خبر رکھا جاتا تھامگر عمران خان نے آکر دونوں پارٹیوں کو ثابت کرکے دے دیا کہ تم میں کوئی بھی سپاہی نہیں بلکہ دونوں چور ہو۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button