DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; SHO at Kahuta police station suspended on suspicious situation by police authorities

ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار ذوالفقار نامعلوم وجوہ کی بنا ہ پر معطل کر دیاگیا

 بیٹے کی شادی پر رخصت گئے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار ذوالفقار نامعلوم وجوہ کی بنا ہ پر معطل کر دیاگیا۔ تھانہ کہوٹہ میں سب انسپکٹر نذیر احمد گھیبہ کو رتہ امرال پاسپورٹ آفس سکیورٹی انچارج سے تبدیل کر کے تعینات کر دیا گیا۔ سردار ذوالفقار کے دوران تعیناتی درجن کے قریب موٹر سائیکل، گاڑیاں، کارلفٹر گروہ اور دو گینگ، ٹمبر مافیا سمیت با اثر منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا۔ اس دوران با اثر مقامی سیاسی شخصیات کی سفارش بھی قبول نہ کی۔ عوامی حلقوں نے چھٹی پر گئے ایس ایچ او سردار ذوالفقار کی اچانک معطلی کی خبر پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔ گاڑیاں چوری کرنے والے با اثر ملزمان کو گرفتار کر نا ایس ایچ او کہوٹہ سردار ذوالفقار کی معطلی کا با عث بن گیا۔ فرض شناس اور محنتی ایس ایچ او سردار ذوالفقا ر نے گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ،ٹمبر مافیا کے ملزمان گرفتار کرکے سفارش اور دباؤ قبول جرنے سے انکار کر دیا۔کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام

Kahuta; SHO Kahuta police station Sardar Zulfiqar has been suspended while on holidays for the wedding of his son. It is suspected that Sardar Zulfiqar is victim of influential mafia who he had put behind bars and paid the ultimate price.

Show More

Related Articles

Back to top button