DailyNews

Rawalpindi; Naseer memorial club win Rawalpindi district championship

راولپنڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئین شپ 2019کے میچ میں سبزواری کلب اور نصیر میموریل کلب کے مابین دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ

راولپنڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئین شپ 2019کے میچ میں سبزواری کلب اور نصیر میموریل کلب کے مابین دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ۔ سبزاوری کلب کے واحد کھلاڑی راجہ صائم سکندر جنجوعہ ناٹ آؤٹ رہے۔ اور بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ بھی صائم سکندر جنجوعہ نے کیا۔ نصیر میموریل کلب نے سبزواری کلب کو شکست دے دی۔ تفصیل کے مطابق (10) جون سے جاری راولپنڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپیئن شپ 2019کے مقابلے روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔ چیئرمین راولپنڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن جنرل (ر) سید ابصار حسین اور کر نل (ر) وسیم جنجوعہ کی زیر قیادت راولپنڈی کے علاقوں گوجر خان، کہوٹہ، ٹیکسلا، راولپنڈی، اور اسلام آباد کے گراؤنڈ ز میں کر کٹ کے مقابلے میں کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین بھی خاصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نصیر میموریل اور سبزواری کلب کے مابین کرکٹ کامیچ کھیلا گیا۔ جو کہ نصیر میموریل کلب کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی پر جیت لیا۔ اس موقع پر سبزواری کلب کے واحد کھلاڑی صائم سکندر جنجوعہ ناٹ آؤٹ رہے۔ جبکہ صائم سکندرنے بہترین باؤلنگ اور فیلڈبگ کا مظاہرہ بھی کیا۔ چیئرمین راولپنڈیکرکٹ ایسوسی ایشن جنرل (ر) سید ابصار حسین نے صائم سکندر جنجوعہ کو بہترین پرفارمنس اور آل راؤنڈر شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کر نے پر شاباش بھی دی۔ انہوں نے تمام کھلاڑیوں سے ہاتھ بھی ملا یا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button