DailyNews

London; Zahid Raja of Slough awarded at PTI function

زاہد راجہ کو اعلی کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا

لندن۔یوکے ; زاہد راجہ کو اعلی کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی راہنماء، معروف کاروباری، سماجی و سیاسی شخصیت جناب محمد زاہد راجہ کو پی ٹی آئی کی لندن میں منعقدہ تقریب عید ملن پارٹی کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیز جناب زلفی بخاری نے اعلی کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر رومی ملک، صاحبزادہ عامر جہانگیر اور امجد خان کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ محمد زاہد راجہ نے اس عزت افزائی پر زلفی بخاری اور پی ٹی آئی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Slough; Local businessman from Slough, Zahid Raja was awarded by Zulfi Bukhari at a function held by PTI in London.


لندن میں ابو بچاؤ شو ناکام ثابت ہوا۔ چوہدری شعبان

PPP and PML-N are both flop shows, Ch Shahban

لندن۔یوکے ;لندن میں ابو بچاؤ شو ناکام ثابت ہوا۔ چوہدری شعبان۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء، سابق مشیر حکومت و بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے معتمد خاص چوہدری محمد شعبان نے اپنے ایک بیان میں ھزشتہ روز پاکستان ہائی کمیشن لندن کے باہر ن لیگ اور پی پی کے مشترکہ احتجاجی مظاہرے کو ایک فلاپ شو قرار دیتے ہوئے کہا کہ لندن میں ابو بچاؤ شو ناکام ثابت رہا ہے۔ دو دہائیوں سے ملک کے اقتدار پر برجماں رہنے والی دونوں سیاسی پارٹیاں ملک کر بھی دو درجن بندے اکٹھے نہ کر سکیں۔ اپنے ہی ملک پاکستان کے ہائی کمیشن کے باہر پی پی کے نو جبکہ ن لیگ کے چار بندے مطاہرے میں کھڑے تھے۔ جبکہ دعوے بائیس کروڑ عوام کی نمائندگی کے کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوام نے کرپٹ عناصر کو مسترد کر دیا ہے۔ جو ملکی و قومی خزانے کو لوٹ کھسوٹ کر کھا گئے۔ آج پاکستان جس زبوں حالی کا شکار ہے۔ اس کی ذمہ دار یہی دونوں پارٹیاں ہیں۔ جنہیں عوام نے الیکشن میں دھتکار دیا ہے۔


Picture of the day   Union council Samot building

Show More

Related Articles

Back to top button