DailyNewsGujarKhan

Bewal; Ten goats belonging to Ziafat of Sui Cheemian stolen

سوئیں چیمیاں میں بکری چور ایک بار پھر متحرک، دس عدد بکریاں نامعلوم افراد نے چوری کر لیں

بیول(راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::
سوئیں چیمیاں میں بکری چور ایک بار پھر متحرک، دس عدد بکریاں نامعلوم افراد نے چوری کر لیں۔گزشتہ دن تقریباّؑ دن کے دو بجے کے بعد سوئیں چیمیاں کے رہائشی زیابت نے جب دن کو اپنی بکریوں کو گھر واپس لانے کے لئے تلاش کیا لیکن وہ کہیں بھی نظر نہ آئیں ہر جگہ تلاش کیا لیکن کہیں بھی نہ ملیں۔اس کی یہ بکریان کھلے کھیتوں میں چرنے کے لئے باہر تھیں جن میں کچھ کے ساتھ چھوٹے میمنے بھی تھے جو کہ اٹھا لئے گئے ہیں۔گزشتہ ہفتے ہی اسی علاقہ سے بکری چور اہل علاقہ نے خود گرفتار کر کے حوالہ ہولیس کئے تھے جو بعد ازاں رہا کر دئے گئے تھے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button