AJKDailyNews

Chakswari, AJK; State life workers still not met as 3 months pass

سٹیٹ لائف کے ورکرز کے احتجاج کو تین ماہ سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے.مطالبات پورے نہیں کئے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چیف کوارڈی نیٹر فیڈریشن آف پاکستان سٹیٹ لائف انشونس کارپوریشن و صدر میرپور زون راجہ محمد زمان نے کہا کہ سٹیٹ لائف کے ورکرز کے احتجاج کو تین ماہ سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے عمران خا ن نے وزیر اعظم منتخب ہونے سے پہلے ایک کروڑ نوکریا ں دینے کا وعدہ کیا تھا مگرحکومت سنبھالتے ہی پی ٹی آ ئی کی حکومت نے پہلا وارسٹیٹ لائف انشورنس کے تین لاکھ سے زائد ورکر ز پر کیا ہے یہ وہ ہی سیل آ فیسر ہیں جو اربوں روپے کما کر حکومت کی مدد کرتے تھے حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے آج یہی ادارہ 80پرسینٹ خسارے میں جارہا ہے لگتا ہے کہ کچھ لوگ اس کماؤ ادارے کو تباہ کر کے خود خریدنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں کا روز گار چھیننا تبدیلی ہے تو ایسی تبدیلی کو قوم مسترد کرتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں بیٹھے لوگ غیر ملکی ایجنٹو ں کے اشاروں پر چل کر منافع دینے والے اداروں کو تباہ کرکے معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں انہوں نے کہا ہماری وزیر اعظم پاکستان سے پر زور اپیل ہے کہ سٹیٹ لائف انشورنس کے ادارے کو تباہی سے بچائیں اگر یقین نہیں آتاتو کسی ایکسپرٹ سے تحقیقات کرائیں کے یہ لوگ کتنے پیسے کما کر حکومت کو دیتے تھے انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج اور دھرنا س وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے۔


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر برطا نیہ کے مرکزی نائب صدر سابق پولیٹیکل کوارڈی نیٹربرائے اوورسیز راجہ محمد یوسف بندوروی اور مسلم لیگ ن اولڈ ھم برانچ برطانیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ ظہور حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارتی انتخابات میں نریندر مودی کا دوبارہ الیکشن جیت کر وزیر اعظم بننا مسلمانوں کے لئے کسی خطرے سے کم نہیں ہے مودی کو پاکستان اور اسلام دشمنی کا ووٹ ملا ہے گزشتہ ادوار میں مودی سرکار نے مقبو ضہ کشمیر میں جو ظلم و زیادتی کی داستانیں رقم کی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اس سے قبل کہ مودی سرکار کشمیر یوں پر اپنے ظلم کی شروعات کرے حکومت پاکستان عالمی برادری کو اعتماد میں لے کر مسئلہ کشمیر کو پوری تیاری کے ساتھ اقوام متحدہ کے فورم پر اٹھا ئے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی لا زوال قربانیوں کے باعث مسئلہ کشمیر اس وقت پوری دنیا میں فلش پوئنٹ بن چکا ہے تحریک انصاف کی حکومت نے ابھی تک مقبوضہ وادی میں ہونے والے بد ترین مظالم پر کو ئی پالیسی نہیں بنا ئی جس کے لئے کشمیریوں کے دلوں میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے۔


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پنیام کے انچارج صدرمعلم حاجی چودھری محمداعظم کی والدہ محترمہ کوگزشتہ روز ارنیال ٹاؤن پنیام کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیاگیاجورضائے الہی سے وفات پاگئی تھیں مرحومہ کی نمازجناز ہ ارنیال ٹاؤن پنیام میں اداکی گئی نمازجنازہ میں سیاسی سماجی کاروبار ی شخصیات اساتذ ہ کرام سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چودھری مہربان علی چودھری محمدیاسین نگیال نے گزشتہ روز ارنیال ٹاؤن پنیام جاکرآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے راہنماو انچارج صدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول پنیام حاجی چودھری محمداعظم کی والدہ محترمہ کی وفات پرسوگوار ان کیساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔


Show More

Related Articles

Back to top button