DailyNews

Rawalpindi; Youngster Umar, 17, from village Mahuta Morra, Rawat, drowns to death in dam while swimming

ڈیم میں نہانے والا نوجوان ڈوب کر جانبحق

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ڈیم میں نہانے والا نوجوان ڈوب کر جانبحق،ریسکیو ٹیموں نے دو گھنٹے بعد نعش پانی سے نکال لی تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ مہوٹہ موہڑہ کا 17 سالہ نوجوان عمر ولد صغیر احمد دوستوں کے ساتھ نہانے کیلئے ڈیم میں گئے جہاں وہ ڈوب کر جانبحق ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دو گھنٹے کی تلاش کے بعد نعش پانی سے نکال لی۔


پولیس چوکی روات تھانہ سہالہ کے انچارج کی مبینہ ملی بھگت کے باعث روات میں غیر قانونی طور پر اسلحہ کی فروخت اور سمگللنگ کا کام عروج پر

Sihala police accused of alleged fire arms sale and smugling

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)پولیس چوکی روات تھانہ سہالہ کے انچارج کی مبینہ ملی بھگت کے باعث روات میں غیر قانونی طور پر اسلحہ کی فروخت اور سمگللنگ کا کام عروج پر،دور دراز کے علاقوں سے اسلحہ کی خریدوفروخت کیلئے آنے والوں کو کھلی چھوٹ،مقامی پولیس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگی ایس ایس پی اسلام آباد سے فوری نوٹس کی اپیل تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے قصبہ روات میں سہالہ پولیس کی سرپرستی میں اسلحہ ڈیلر سرعام بغیر لائسنس دکھانے والوں کو بھی اسلحہ اور گولیاں فروخت کر رہے ہیں دن کے تمام اوقات میں اسلحہ سمگلر شہر میں بلاخوف وخطر خریدوفروخت میں مصروف ہیں جنھیں کوئی پوچھنے والا نہیں کسی بھی فنکشن یا واردات میں استعمال کیلئے اسلحہ کی خریدوفروخت کیلئے روات انتہائی محفوظ مرکز سمجھا جاتا ہے معززین علاقہ نے ایس ایس پی اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد سے فوری نوٹس لیکر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


تھانہ روات گینگ ریپ کیس میں پولیس نے 4 ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

Police gang accused to have their bail cancelled at the court

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات گینگ ریپ کیس میں پولیس نے 4 ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ملزمان میں 3 پولیس اہلکار اور ایک پرائیویٹ شخص ہے پولیس کے مطابق رافعہ نامی لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں 3 پولیس اہلکاروں محمد نصیر،راشد منہاس،محمد عظیم اور ایک پرائیویٹ شخص عامر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا مدعیہ نے اپنے164 کے بیان میں درست چار ملزمان کو نامزد کیا اور بعد ازاں نامعلوم وجوہات کی بناء پر بیان سے منحرف ہو گئی جس پر عدالت سے ملزمان کی ضمانتیں ہو گئیں اب جبکہ ڈی این اے رپورٹ آنا بھی ابھی باقی ہے ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ 26 جون کو ہونا ہیں جس پر ملزمان کی ضمانت منسوخی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بہت جلد اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کر دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button