DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Gang responsible for stealing cattle in eastern Gujar Khan are arrested by police

شرقی گوجرخان میں مال مویشی چرانے والے گروہ گرفتار

بیول۔ شرقی گوجرخان میں مال مویشی چرانے والے گروہ گرفتار،پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق بیول،حبیب چوک،سوئیں چیمیاں،اسلام پورہ جبر،قاضیاں او ردیگر علاقوں میں آئے روز مال مویشی چوری ہورہے تھے اور ان وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا تھا گزشتہ رو ز ملزمان واردات کی غرض سے مہران کار میں بیول آئے اور بکریاں چرانے میں مگن تھے کہ علاقہ مکینوں نے پکڑ لیا اور پھر پولیس چوکی قاضیاں کو اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس فوری موقع پر پہنچ آئی اور چار ملزمان جن کی شناخت اظہر اقبال ولد محمدصدیق سکنہ بیول،طارق محمود ولد محمدرشید سکنہ اسلام آباد،بابر زمان ولد محمدمشتاق سکنہ اسلام آباد،محمدعقیل ولد عبدالقیوم سکنہ بیول سے ہوئی پولیس نے چاروں ملزمان کو پکڑ کر ان کی مہران کار بھی قبضے میں لے لی ایس آئی سعید اکبر کیانی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاروں ملزمان کے خلا ف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گئی اور ان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی نرمی نہیں برتی جائے گئی تاہم ابھی مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

Gujar Khan; A Gang responsible for stealing cattle in eastern part of Gujar Khan are arrested by police, The men arrested for stealing the cattle have been identified police are Azhar Iqbal of Bewal, Tariq Mahmood, Babar Zaman of Islamabad and Mohammad Aqil also of Bewal.

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button