DailyNews

Rawalpindi; Wasa employees have their eid holidays postponed

عیدالفطر پر واسا کے تمام آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

راولپنڈی; منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر نے عید پلان جاری کر دیا ہے جس کے تحت عیدالفطر کے دنوں میں واسا کے آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور تمام عملہ اپنی ڈیوٹیاں حسب معمول سرانجام دے گا،خصوصاً ٹیوب ویل آپریٹر ز، والومین، سیور مین اور ریپیئر ٹیموں کو عیدکی چھٹیوں میں اپنی اپنی ڈیوٹی دینے کی ہدایات دی گئی ہیں جن کی نگرانی متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ز اور ڈائریکٹرز کریں گے، یہ فیصلہ واسا میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا گیا۔ اس موقع پرواسا نے عید کی چھٹیوں کیلئے خصوصی ایس او پیز جاری کی ہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button