DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Malazam Hussain of Dhok Bann, Hothla shot dead by three men

کہوٹہ کے علاقہ ہوتھلہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات تین افراد نے فائرنگ کر کے ملازم حسین نامی شخص کو قتل کر دیا۔

کہوٹہ کے علاقہ ہوتھلہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات تین افراد نے فائرنگ کر کے ملازم حسین نامی شخص کو قتل کر دیا۔مقتول ملازم حسین ہوتھلہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات صوبیددار راجہ پرویز کا بھائی اور راجہ مدثر عباس کا بہنوئی تھا۔مر حوم کی نمازے جنازہ اس کے آبائی گاؤں ڈھوک بن یوسی ہوتھلہ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد، سابقMPAکرنل محمد شبیر اعوان،سابق وائس چیئرمین اسد محمود ستی، معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار قمر الزمان،سابق ممبر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ، عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی، سابق چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین،سابق ناظم یوسی ہوتھلہ راجہ مشتاق،معروف سیاسی وکاروباری شخصیت اشتیاق احمد ستی آف کنیسر ستیاں، انجینئر خالد ستی، بابو عابد ستی، راجہ عامر محمود نگیال، سابق کونسلررفاقت قریشی،راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء، راجہ ثقلین آف ممیام،سابق کونسلر راجہ گلزار،سید نذابت حسین شاہ، سید عاطف حسین شاہ،ملک محمد زبیر آف چھنی بازار کہوٹہ،ٹھکیدار محمد خورشید سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ پولیس تھانہ کہوٹہ نے مدعی نعیم اختر ولد عبد الرزاق کی در خواست پر ملزمان مدثر ولد اخلاق، سمیل ولد سفیر،محمد سفیر ولد محمد فرذوق کے خلاف زیر دفعہ302اور زیر دفعہ34کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ محمد فرذوق ولد اصغر حسین کو باہمی صلاح مشورے کے تحت زیر دفعہ 109میں نامزد کیا ہے۔ مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔

Kahuta; Police have registered murdered case after Malazam Hussain brother of well known Subiadar Raja Parvez was shot dead. A murder case has been registered against Mudassar, Sameel and Mohammad Safeer. namaz e janaza was held in Dhok Bann, UC Hothla.


رجا م روڈکی تکمیل کے بعد افتتاح

MPA Raja Sagheer Ahmed guest at opening ceremony of completed Arjam road

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکی طرف سے جاری60لاکھ کی گرانٹ سے رجا م روڈکی تکمیل کے بعد افتتاح۔اہلیان علاقہ کی طرف سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد، نمبردار اسد عزیز، گلفراز بٹ کا تہ دل سے شکر یہ۔ تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی یوسی کنوہا کی ڈھوک سہوٹ رجام کو جانے والے سٹرک کی ٹوٹ پھوٹ پرعلاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق امیدوار برائے چیئرمین نمبردار اسد عزیزاور سابق کونسلر گلفراز بٹ نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدسے رابطہ کیا جس پر انہوں نے فی الفور 60لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری کام تکمیل ہونے پر گذشتہ روز اس کا افتتاح کیا گیا اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد،نمبرداراسد عزیز، راجہ بابو ظفر اقبال، راجہ عمران مینوں، گلفراز بٹ، راجہ فرقان کاشی،چوہدری انور، شفیق بٹ، انجینئر راجہ بلال،چوہدری اسد سموٹ،راجہ میران چک مرزا، ڈاکٹر وسیم نواز کیانی سمیت دیگر افراد موجود تھے۔ اس موقع پر تمام معززین علاقہ نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا شکر یہ ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button