DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Repairing works starts on Kahuta Chauk Pindori road

چوک پنڈوڑی روڈ کی ریپرنگ کا کام شروع۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے افتتاح کر دیا

چوک پنڈوڑی روڈ کی ریپرنگ کا کام شروع۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے افتتاح کر دیا۔یوسی دکھالی کی تمام ڈھوکوں کی عوام کی طرف سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکاتہ دل سے شکریہ۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ چوک پنڈوڑی روڈ جو انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جس پر سفر کرنا انتہائی مشکل تھا جس پر راجہ مظہر حسین جنجوعہ آف دکھالی کی در خواست پر رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہوٹہ چوکپنڈوڑی روڈ کی رپیرینگ کاکام شروع کرا دیا۔13کلومیٹر سڑک پرڈیڈھ کروڑ روپے کی لاگت آئی گئی۔گذشتہ روز اسکا افتتاح ہوا جس میں راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ مظہر حسین جنجوعہ آف دکھالی،راجہ عباس پپو، حاجی راجہ سلیم، ملک الیاس، سابق نائب ناظم راجہ نسیم اختر،ملک عاصم اعوان، سردار شاہد محمودسمیت دیگر افراد موجود تھے۔ چوکپنڈوڑی روڈ کا کام شروع ہونے پر اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی چنام، موہڑہ،چھنی، دکھالی، لونہ، ساعی، کوٹ، ڈیرہ مشتاق شاہ، پیکاں، کلاہنہ، نوگراں، سیالی اور دیگر محلعقہ علاقوں کے معززین نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمداور راجہ مظہر حسین جنجوعہ آف دکھالی کا شکر یہ ادا کیا۔مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔

Kahuta; Repairing work has started on  Kahuta Chauk Pindori road , An inauguration ceremony was held with MPA Raja Sagheer Ahmed.


سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں کرنل محمد مسعود عباسی کی طرف سے افطار ڈنر

Iftrai reception held by Col M Masood Abbassi for ex PM Shahid Khaqan Abbassi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں کرنل محمد مسعود عباسی کی طرف سے افطار ڈنر۔مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے عہدیدارن، سابق ممبران ضلع کونسل،سیاسی وسماجی شخصیات کی بھر پور شر کت۔لیگی رہنماؤں،کارکنوں کی بھرپور شرکت سے افطار ڈنر سیاسی اجتماع بن گیا۔تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو پاکستان مسلم لیگ ن کا سنیئر نائب صدر مقرر ہونے پر تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت کرنل محمد مسعود عباسی کی طرف سے ایک “رائل پلیس “راولپنڈی میں ایک پر تکلف افطار ڈنر دیا گیا جس میں کرنل انوار عباسی، سابق ممبر ضلع کونسل شوکت اقبال جنجوعہ، مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمدبشیر، سابق چیئرمین یوسی مواڑہ میجر عبد الرؤف جنجوعہ،مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ سابق چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی، وائس محمد شبیر ستی، سابق چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی، سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، وائس تاسب ستی، معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی،سابق وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی، وائس چیئرمین مر زا محمد مسعود، سابق چیئرمین یوسی نارہ ماسٹر چوہدری محمد یونس، تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کی سیاسی وسماجی شخصیات آفتاب کیانی آف نارہ، راشد مبارک عباسی، ٹھکیدار قمر عباسی، راجہ عبرت اقبال پٹواری، راجہ طارق سرور، عطا محمد عباسی، ماسٹر انور عباسی، فدا محمد عباسی، اشتیاق احمد ستی آف کنیسر ستیاں، مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہین ستی، سابق ایم پی اے انجینر راجہ قمر اسلام کا صاحبزادہ راجہ سالار، ماسٹر ذوالفقار عباسی، سبقط اللہ عباسی،ماسٹر آفتاب عباسی،محمد شفیق،تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کے سابق کونسلرزراجہ گلزار، رفاقت قریشی، ملک ناصر شہزاد، راجہ عرفان، محمو د چوہان مودی، صوبیدار فارص عباسی،سابق ممبرانMCکہوٹہ راجہ ظہور اکبر، ملک غلام مر تضیٰ، قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ،سابق نائب ناظم یونین دوبیرن راجہ حامد اعجاز، سابق نائب ناظم یوسی نارہ راجہ سجاد حیدر، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی بھر پور شر کت۔سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور تمام شر کاء نے اپنے میزبان کرنل محمد مسعود عباسی کا شکر یہ ادا کیا۔


سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل راجہ ظہیر السلام کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت

Condolences on death of the mother of Raja Zaheer Islam

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل راجہ ظہیر السلام کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت۔صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد، راجہ حامد نواز،ناصر راجہ،راجہ فیاض جنجوعہ،راجہ ثقلین آف ممیام،سردار شاہد، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل راجہ ظہیر السلام کی والدہ محترمہ کی وفات پران کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے دلی اظہار تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button