GujarKhanDailyNews

Chak Bale Khan; MNA Ghulam Sarwar Khan guest at Iftari reception in village Chak Dinal

غلام سرور خان نے چک بیلی خان کے نواحی موضع چک دینال میں افطار ڈنر میں کارکنوں سے خطاب

چک بیلی خان(نامہ نگار) وفاقی وزیر امورِ ہوا بازی جناب غلام سرور خان نے چک بیلی خان کے نواحی موضع چک دینال میں افطار ڈنر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ35سال تک اقتدار میں رہ کر لوگوں کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے آج مہنگائی کے نام پر تحریک چلانے کے لئے اکٹھے ہو رہے ہیں جس پر انھیں شرم آنی چاہئے لیکن انشااللہ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی قیادت میں پاکستانی قوم کو ان مشکلات سے نکالے گی مشکل دن تھوڑے رہ گئے ہیں بہت جلد آسانیوں کا ادور آنے والا ہے ہر حکومت میں عیاشیاں کرنے والے ملاں کے پہلی مرتبہ اقتدار سے باہر رہنے کی وجہ پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں یہ لوگ قوم کو ورغلا نے میں کامیاب نہیں ہوں گے انھوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے انھوں نے واضع کیا کہ جوڑیاں کے مقام پر بہت جلد بڑے ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جائے گا علاوہ ازیں چک بیلی خان کے گرد ونواح میں علاقہ میرا کے آٹھ دیہاتوں کو گیس کی فراہمی کے کا م کا بھی جلد آغاز ہو گا علاقہ کی تین قانون گوئیوں چکری، سہال اور ادھوال میں اراضی سنٹرز بنائے جائیں گے جبکہ ادھوال اور جھٹہ ہتھیال میں دو کالجز کا قیام عمل میں لایا جائے گا انہوں نے چک بیلی خان کے وفد کی جانب سے گیس میٹر، اور موٹڑ سائیکل چوری کرنے کی بڑھتی وارداتوں کی روک تھام کے لئے فوری ایکشن لینے کے لئے ایس ایچ او چونترہ کو ہدایات بھی دیں

 

Show More

Related Articles