DailyNewsHeadline

Luton, UK; Councillor Tahir Malik of Kotli elected Mayor of Luton borough council

طاہر ملک نے میئر لوٹن کا چارج سنبھال لیا

لوٹن بار و کونسل کی فل کونسل میٹنگ میں کونسلر طاہر ملک نے سبکدوش لیڈی میئر نسیم ایوب سے میئر لوٹن کا چارج لیا۔ میٹنگ بروز منگل کونسل چیمبر میں منعقد ہوئی کلیدی عہدے تقسیم کئے گئے لوٹن کے پہلی مرتبہ کونسلر منتخب ہونے والے جاوید حسین لوٹن بارو کونسل کے ایگزیکٹو (کیبنٹ ممبر) منتخب جبکہ سابق ایگزیکٹو کونسلرز ملک محمود حسین اور راجہ اسلم خان بدستور ایگزیکٹو رہیں گے، کونسلر طاہر ملک نے سبکدوش ہونے والی لیڈی میئر لوٹن نسیم ایوب سے چارج لیا پروگرام کا آغاز خطیب مرکزی جامع مسجد لوٹن حافظ اعجاز احمد کی تلاوت سے ہوا، شرکاء میں چیئرمین لوٹن سنٹرل ماسک حاجی چوہدری محمد قربان سابق کونسلر ذوالفقار، کونسل لیڈر ہیزل سمنز، اپوزیشن لیڈر ڈیوڈ فرینک، کونسلرزریچل ہوپکنز سمیرا سلیم، تہمینہ سلیم، جویریہ حسین، حنا ادریس، صائمہ حسین، راجہ وحید اکبر، راجہ نوید احمد، کاشف چوہدری، یاسمین وحید، جاوید غلام ربانی، ڈیوٹیلر، ٹام شو شامل تھے۔

Luton; Councillor Tahir Malik of Kotli AJK has been elected Mayor of Luton borough council, he succeeds Nasim Ayub. Councillor Tahir Malik was congratulated by local Pakistani and Kashmiri community along with his villagers in Kotli.

Show More

Related Articles

Back to top button