DailyNewsGujarKhan

Jatli; Ex PM Raja Parvez Ashraf arrives at the residence of Raja Adeel to pay condolences

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی راجہ عدیل کی وفات پر اظہار تعزیت

جاتلی(نامہ نگار) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی راجہ عدیل کی وفات پر اظہار تعزیت کے لیے جاتلی آمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے جاتلی کی سماجی شخصیت راجہ سرور کے بیٹے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ مسعود سرور کے بھائی راجہ عدیل کی وفات پر اظہار تعزیت کے لیے ان کی رہائش پر تشریف لائے ان کے علاوہ ڈی ایس پی راجہ وحید،طاہر اشفاق،راجہ عامر،علاؤ الدین قریشی،خرم عزیز،اور دیگر نے مرحوم کے والد اور بھائیوں سے اظہار تعزیت کی اور درجات کی بُلندی کے لیے دعا کی


آئیسکوسب ڈویژن جاتلی میں آئیسکو چیف اسلام آباد کی ہونے والی کھلی کچہری کوہوئے ڈیڈھ مہینہ گزرنے کے باوجود صارفین کے مسائل حل نہ ہو سکے

EISCO Open court session could not resolve issues for electricity cosumers

اتلی(نامہ نگار) آئیسکوسب ڈویژن جاتلی میں آئیسکو چیف اسلام آباد کی ہونے والی کھلی کچہری کوہوئے ڈیڈھ مہینہ گزرنے کے باوجود صارفین کے مسائل حل نہ ہو سکے صارفین کا آئیسکو چیف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن جاتلی میں ڈیڈھ مہینہ قبل آئیسکو چیف اسلام آباد کی ہونے والی کھلی کچہری میں لوگوں نے چیف صاحب کو مسائل کے حل کے لیے درخواستیں دیں جن میں سے چند درخواستوں پر چیف صاحب نے موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات صادر کیے تاحال نہ اُن پر عمل ہو سکا اور جو درخواستیں چیف آفس سے منظوری کے بعد چکوال سرکل کی متعلقہ سب ڈویژنوں کو    واپس پہنچی تھی ہوہ بھی نہ پہنچ سکیں جس سے صارفین کے مسائل پر عمل درآمد نہ ہو سکا صارفین کا کہنا ہے کہ جب بھی ہم اپنے متعلقہ سب ڈویژن میں اپنے مسئلے کے متعلق بتاتے ہیں تو جواب ملتا ہے کہ آپ نے جو درخواستیں کھلی کچہری میں دی تھیں وہ ابھی تک ہمارے پاس واپس نہیں پہنچی ہمارا آئیسکو چیف صاحب سے مطالبہ ہے کہ اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہمارے مسائل ترجیع بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات صادر کیے جائیں

 

Show More

Related Articles

Back to top button