DailyNewsHeadline

Kotli Sattian; Raja M Abbass advocate leaves PPP and joins PTI

کوٹلی ستیا ں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد عباس ستی ایڈووکیٹ پیپلزپارٹی کی دیرینہ رفاقت چھوڑ کر اپنے ایک بڑے گروپ کیساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

کوٹلی ستیا ں (تحصیل رپورٹر)کوٹلی ستیا ں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد عباس ستی ایڈووکیٹ پیپلزپارٹی کی دیرینہ رفاقت چھوڑ کر  اپنے ایک بڑے گروپ کیساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ایم این اے 57 NA صداقت علی عباسی, ایم پی اے پی پی چھ میجر ر لطاسب ستی کی   ایک نجی ہوٹل میں منعقد شمولیاتی تقریب میں شرکت کی خصوصی شرکت عباس ستی کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہاتے ہوئے انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا شمولیتی تقریب جس میں ایڈوکیٹ راجہ عباس ستی, کرنل ر گلنواز ستی نے اپنی پوری ٹیم بلِخصوص حاجی موسیٰ, ایڈوکیٹ راجہ حسن عباس, قاری اویس صاحب, نوید ستی اور عمران ستی نے باقائدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا. تقریب میں تحریک انصاف کے رہنماء اور ورکرز نے بھی شرکت کی جس میں طارق عزیز ستی,صغیر ستی۔ ٹھیکیدار فہیم ستی, باسط افتحار ستی, عاطف جمیل ستی, واصم ستی, صفدر زمان ستی, ڈاکٹر فیاض ستی, ریحان ستی, فیصل  آمین ستی, واجد ستی, نوید ستی, انوار ستی,  سابق چئرمین حاجی اظہر اقبال ستی کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے بھی شرکت کی. پاکستان تحریک انصاف پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام معززین کو خوش آمدید کہتی ہے, بلخصوص آفتاب ستی, صغیر ستی اور انعام ستی کی بھی شکر گزار ہے کہ انہوں نے معززین علاقہ کو پارٹی میں شمولیت کروانے میں کلیدیکردار ادا کیاعباس ستی نے کہا کہ  وہ پی ٹی آئی کے منشور پر اور وزیر اعظم عمران خان کے ملک و قوم کی بہتری  کے لیے حقیقی جزبے کیساتھاتفاق کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیا ر کی وہ اپنی سماجی خدمات کو بھی اس سیاسی پلیٹ فارم کیساتھ جاری رکھیں گے عمران خان کاکرپٹ لو گو ں کو ہاتھ ڈالنا پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے  شاندار اقدام  ہے

Kotli Sattian; Raja Mohammad  Abbassi advocate leaves PPP and joins PTI with large group in presence of MNA Sadaqat Ali Abbassi. the announcement has left PPP very disappointed as PTI celebrated.


کوٹلی ستیاں (تحصیل رپورٹر)بھن ڈسپنسری کے پر تالہ تین دیہات کے مریض رمضان میں کدھر جائیں؟ کوٹلی ستیاں کے گاوں بھن میں موجود واحد سب  ہیلتھ سنٹر جو تین گاوں سرمنڈل,بھن,سیری اور دھنگراں کے عوام کے لیے فرسٹ ایڈ اور بیماریوں کے لیے  واحد سنٹر  ہے.کوٹلی ستیاں تحصیل ہسپتال میں موجود ایک سپروائزر پورے پسپتال کو چلا رہا ہے بھن ہیلتھ سنٹر کا سٹاف کوٹلی ستیاں ہسپتال میں رمضان کے لیے بھیجنے سے یہاں تا لے لگا دئیے گئے ہیں عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ آخرایسی کیا ضرورت پڑھ گئی کے تین دیہات کو سہولت فراہم کرنے والی واحد ہیلتھ سنٹر کو مکمل.بند کر دیا گیا عوام رمضان میں کوٹلی ستیاں تک کس طرح اپنے مریض لے کر جائیں گے عوام کے لیے مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے رمضان میں اکثر شروع میں عوام میں معدے اور دیگر بیماریوں کا خدشہ ہوتا ہے لیکن بھن  کے اندر ہیلتھ سنٹر  کو تالہ ہی لگا دیا گیا عوام کا اعلی حکام سے بازپرس کرنے کا مطالبہ اور محکمہ صحت کے دونوں اہلکاروں کو واپس بھیج کر بھن ہیلتھ سنٹر کو دوبارہ اوپن کیا جائے ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر معا ملا ت کا نو ٹس لیں عوام کو صحت کی بہتر سہولت مہیا کیا جائیں کیونکہ سرمنڈل,بھن اور سیری کی عوام کا بھی حق ہے کہ ان کو صحت کی سہولت میسر ہو


کوٹلی ستیاں (تحصیل رپورٹر)  رکن صوبا ئی اسمبلی سما بیہ طا ہر ستی نے 3  مئی کے جلسہ  منسوخی کے حوالے سے میرے بیان کو توڑمروڑ کر نہ پیش کیا جاے میں نے کوٹلی ستیاں میں کسی سیکورٹی رسک کا ذکر نہیں کیا  کوٹلی ستیاں میرا گھر ہے یم پی اے سیمابیہ طاہر ستی کا کہنا تھا ہمیشہ کچھ ناعاقبت اندیش لوگ بیانات پر منفی تشریح کرتے ہیں میرا کہنے کامقصد یہ تھا کہ پاکستان میں مجموعی  طور پر سیکورٹی  صورت حال کی وجہ سے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں توسیع ہوگئی ہے  اس لیے جلسہ ملتوی کیا جا رہا ہے کہ لیکن شاید میری بات کا مطلب غلط لیا گیا کیونکہ میں نے کبھی بھی کوٹلی ستیاں میں سیکورٹی  پر بات نہیں کی مزید  کہا کہ سیکورٹی کسی بھی معززمہمان کے لیے انتظامیہ خود مہیا کرتی ہے باقی مجھے پارٹی نے میری محنت اور کوشش کو دیکھتے ہوئے ایم پی اے کا منصب دیا یہ میرے تحریک انصاف کے ساتھیوں،والدین کی دعاوں اور میرے قائد عمران خان کے اعتماد کی وجہ سے مجھے یہ مقام حاصل ہوا میں کو ٹلی ستیاں کی ترقی میں اپنا  کردار ادا کرنا چاہتی ہوں  جو بھی اپنے علاقہ کے لیے میں کر سکی کوشش جاری رکھوں گی کیونکہ میرے علاقے کوٹلی ستیاں کوہمیشہ سابقہ حکومتوں میں نظر انداز کیا گیا


کوٹلی ستیاں (تحصیل رپورٹر) کوٹلی ستیاں کی صحافی برادری بڑے نا مسائد حالات میں اپنے قلم کے ذریعے عوام کو در پیش مسائل اجاگر کر  کہ حکومتی ایوانوں تک پہنچا رہی ہے مگر یہ دیکہہ کر تعجب ہوا  اور بہت افسوس بہی ہوا کہ پہچلے 30 سالوں میں مبینہ جمہوری حکوتی ادوار گزرے مگر ریاست کے اس چوتہے ستون کو مکمل طور نذرانداز کیا گیا مہجے معلوم ہوا کہ تحصیل ہیڈکواٹر میں اسوقت پریس کلب کا کوئی آفس نہیں صحافیوں  نے یہ بہی بتایا کہ پریس کلب کی جانب سے موجودہ MPA صاحب کو پریس کلب کو درپیش  مسائل کے بابت ایک مفصل تحریری درخواست دی گئی جسے 8 ماہ گزرنے کے باوجود اس پر کوئی پیش رفت نہ ہوئی جو قابل صد افسوس ہے کہ آخر اس اہم شعبے کے ساتہ منسلک ایسا بے حس رویہ کیوں روا رکہا جا رکہا جا رہا ہے میری حکومت وقت اور بلخصوص MNA اور MPA صاحبان سے پارٹی ازم کو بالا تاک رکہتے ہوئے درخواست ہے کہ وہ پریس کلب کوٹلی ستیاں کو در پیش مسائل فوری حل کروائیں جو وقت کا تقاضہ اور آپ صاحبان کا اہم فریضہ بہی ہے. ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنماء اور امیدوار تحصیل ناظم کیپٹن(ر) طارق محمود ستی نے پریس کلب کوٹلی ستیاں کے عہدیداروں کے ساتہ ایک خصوصی میٹینگ کے بعد اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے مسائل کے حل سلسلہ میں صحافیوں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا.


کوٹلی ستیاں (تحصیل رپورٹر)  انجمن نو روزیہ سانٹھ انوالی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان میں مرکزی جا مع مسجدنو روزیہ سانٹھ انوالی میں افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں غربا و مساکین سمیت مسافروں کے لیے افطاری کا اہتمام کیا جا ے گا


کوٹلی ستیا ں (تحصیل رپورٹر)ایڈوکیٹ محمد صبیر ستی کے قلم سے لکھی گی شجرہ جات پر مبنی کتاب خیابان ستی کی تقریب رونمائی مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں ایم پی اے میجر لطاسب ستی،ایم پی اے سمابیہ طاہر،پاکستان پیلز پارٹی کے رہنما آصف شفیق ستی، احسان ستی، جاوید اقبال ستی،ثناالحق ستی،مسعود صادق ستی،مشتاق ستی،ایڈوکیٹ الطاف ستی، شہباز ستی،آصفہ ستی،پریس کلب کوٹلی ستیاں کے صحافیوں چرمین رسالت علی چشتی،امجد محمود ستی اوررضا عبا س ستی،بابر ستی،ظاہر ستی انجم ستی کے علاوہ بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر اہل علاقہ نے فخر کوہسار صبیر ستی کو کتاب کی اشعاعت پر خراج تحسین پیش کیا اور مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایڈوکیٹ صبیر ستی کی کاوش کو ہمشہ یاد رکھا جائے گا صبیر ستی کوٹلی ستیاں کے ہیرو ہیں اور ہماراقیمتی اثاثہ ہیں طویل علالت کے باعث ایڈکیٹ صبیر ستی نے پروگرام میں جناح کیپ پینے ہوئے شرکت کی ایڈوکیٹ صبیر ستی کی آمد ہوتے ہی حال تالیوں سے گونج اٹھا


کوٹلی ستیا ں (تحصیل رپورٹر)تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس جرائم کو کنڑول کر نے میں بری طرح ناکام    علاقے میں ڈاکو راج شہری عدم تحفظ کا شکا رآئے دن چوری ڈکیتی کی بڑتی ہوئی وارداتوں میں شہری لاکھوں نقدی اور قمیتی ایشیاسے محروم ایک ماہ میں تقریبادس سے پندرہ وارتیں ڈاکو مسجد کے چندہ بکس کا تالا توڑ کر پیسے نکال کر لے گے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی چند دن قبل وگہل میں ہونے والی ڈکیتی میں مزاحمت پر ارباب نامی شہری کو شدید زخمی کر دیا گیا شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ تھانہ کوٹلی ستیا ں پولیس کے نا اہل ایس ایچ او کو تبدیل کیا جائے اور پولیس کو چائے کہ علاقے میں بڑتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کو کنڑول کیا جائے چوروں ڈکیتوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچے ڈالا جائے اگر یہی صورت حال رہی تو بہت جلد کوٹلی ستیاں چوک بلاک کر کے احتجاج کریں گے  

Show More

Related Articles

Back to top button