DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber ; Dr Raja Hassan Mahmood praised for his contributions at Islam purra jabber dispensary.

سرکاری ڈسپنری اسلام پورہ جبر میں ڈاکٹر راجہ حسن محمود اپنے فرائض احسن طریقے سے دے رہے ہیں

جبر(نامہ نگار) سرکاری ڈسپنری اسلام پورہ جبر میں ڈاکٹر راجہ حسن محمود اپنے فرائض احسن طریقے سے دے رہے ہیں مریضوں کا ہر وقت ہجوم اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ لوگ ڈاکٹرراجہ حسن محمود کے علاج سے مستفید ہو رہے ہیں ڈاکٹرراجہ حسن محمود راجہ شوکت پرویز کے بھتیجے ہیں جو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان میں سنیئر میڈیکل ٹیکنیشن کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں ان خیالات کا اظہارسا بق انچارج کلاس فور ملازمین تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان سید آصف محمود شاہ نقیبی نے سرکاری ڈسپنری اسلام پورہ جبر میں دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ساتھ راجہ مقصود کیانی،راجہ مناظر کیانی،راجہ سلیم آ ف رتالہ ودیگر تھے انہوں نے کہا کہ جہاں ایک اچھے اور قابل نوجوان ڈاکٹر کی صورت میں اہل علاقہ کو علاج معالجہ کی سہولت ملی ہے وہاں اس بات کا افسوس ہے کہ سرکاری ڈسپنری میں ادوایات کی انتہائی قلت ہے ادوایات نہ ہونے سے مریض پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں انہوں نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر سمیت سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور صوبائی وزیر یاسمین راشدہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ سرکاری ڈسپنری کا عملہ مکمل کیا جائے اور ادوایات کے لیے گرانٹ جاری کی جائے تاکہ اہل علاقہ کو طبعی سہولیات مل سکیں،


جبر(نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن اسلام پورہ جبرکے رہنماء شیخ عبدالقدوس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماہ صیام اللہ تعالیٰ کی طرف سے امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے روزہ کی فرضیت کا مقصد محض بھوک و پیاس نہیں بلکہ شجر تقویٰ کی آبیاری ہے اس ماہ مقدس میں انسان اپنے صغیرہ کبیر گناہ معاف کراسکتا ہے رمضان مبارک اپنے دامن میں بے پناہ رحمتیں سمیٹے جلوہ افروز ہو رہا ہے انہوں نے کہا دور حاضر میں غیر اسلامی رسومات،ذرائع ابلاغ کا بڑھتا ہوا منفی رجحان اور دشمنان دین کے اوچھے ہتھکنڈوں نے امت مسلمہ کے نوجوان طبقہ کے فکر وسوچ کو بڑی حد تک متاثر کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان کے پہلے ہفتے میں ہر کوئی خوب جوش و جزبے کے ساتھ عبادت میں مشغول نظر آتا ہے مگر جیسے جیسے دن گزرتے جاتے ہیں یہ جزبہ بھی سرد ہو جاتا ہے ہم سب کوبلخصوص آج کے نوجوان کو غیر رمضان میں بھی نمازی کی پابندی اور استقامت کی اشد ضرروت ہے۔


جبر(نامہ نگار) اسلام پورہ جبر دوکانداروں نے مصنوعی مہنگائی کر کے روزہ داروں کی چیخیں نکال دی، ماہ رمضان کے آغاز سے ہی روزہ مرہ اشیاء خردونوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردیاغریب عوام فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں گوشت،سبزیاں،دالیں،گھی تیل،آٹا سمیت پھل فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی کی قوت خرید جواب دے گئی عوام چیک اینڈ بیلنس کا انتظام نہ ہونے سے ناقص اور غیر معیاری اشیاء مہنگے داموں خریدنے پر مجبو ر ہو گئے ہیں جبکہ مقامی پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموش تماشائی بن گئی کبھی بھول کر انتظامیہ دوکانداروں کو چند ہزار روپے جرمانہ کر دیتے ہیں جو چند ہزار جرمانہ دوکاندار خوشی سے دے کر لوٹ ماڑ کا سلسلہ مزید بڑھا دیتے ہیں سرکاری ریٹ لسٹ جبر بازار میں شام تک پہنچتی ہے اس ٹائم تک تمام لوگ اپنی خریداری مکمل کر چکے ہوتے ہیں اسلام پورہ جبر کی عوام نے  اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیکر اسلام پورہ جبر بازار میں اپنی ٹیم روانہ کریں اور ناجائز منافع خوروں کو بھاری جرمانے کریں تاکہ غریب عوام ماہ رمضان میں مصنوعی لوٹ ماڑ سے بچ سکے،

Show More

Related Articles

Back to top button