DailyNews

Rawalpindi; Three people injured after shooting in Pirdhuai and Kohati bazaar

پیرودھائی اورکوہاٹی بازارمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3افرادزخمی

پیرودھائی اورکوہاٹی بازار میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے3افرادکوزخمی کر دیا۔ تھانہ پیرودھائی کوغلام ولد امیر خان نے بتایاکہ مین پیرودھائی روڈپر فروٹ کی ریڑھی لگا تا ہوں گزشتہ روز مجھ سے زاہد محمود فروٹ لے رہاتھاکہ اسی اثناء میں تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے جنہوں نے آتے ہی ہم دونوں پر قتل کی نیت سے سیدھے فائر کیے جو مجھے اور زاہد کو ٹانگوں پر لگے اورہم دونوں زخمی ہوگئے۔تھانہ وارث خان کو عبداللہ نے بتایاکہ کوہاٹی بازار راولپنڈی میں فرنیچر کی دکان کرتاہوں رات کو پشاور جانے کے لیے اپنی فرنیچر کی دکان کے سامنے اپنی کرولا کار کا لاک کھولنے لگا تو بائیں طرف بیٹھا ایک نامعلوم شخص اٹھا اور قتل کی نیت سے مجھ پر فائر کیا جو مجھے بائیں بازو کے ڈولے پر لگا جس سے میں شدید زخمی ہو گیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button