DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Residence of Yaqoob in Kanoha burns to gas leakage

کنوہا میں یعقوب نامی شخص کے کچن میں گیس سلنڈر کا پائپ لیک ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں گیس لیکج کے باعث کچن میں آگ بھڑک اٹھی جس سے دو کچنوں میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ کنوہا میں یعقوب نامی شخص کے کچن میں گیس سلنڈر کا پائپ لیک ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے ساتھ والے کچن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس پر ریسکیو 1122 نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو کی گاڑی بر وقت پہنچنے سے عملے نے آگ کے شعلوں کو رہائشی کمروں تک بھی پھیل سے روک دیا۔آگ کے باعث دونوں کچنوں میں موجود کھانے پینے کا سامان جل گیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button