DailyNewsOverseas news

France; PTI European convention held in Paris

۔خوشبووں کے شہر پیرس میں پی ٹی آئی فرانس کے زیر اہتمام پی ٹی آئی یورپین کنوینشن کا انعقاد کیا گیا

پیرس۔زاہد مصطفی اعوان۔خوشبووں کے شہر پیرس میں پی ٹی آئی فرانس کے زیر اہتمام پی ٹی آئی یورپین کنوینشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک انصاف کی خاتون راہنما و پارلیمانی سیکرٹری خارجہ امور عندلیب عباس نے خصوصی شرکت کی۔ کنوینشن میں بیلجیئم، ہالینڈ، اٹلی، یونان، سوئزر لینڈ، ڈنمارک۔ناروے۔ہالینڈ۔ یونان۔کینیڈا  سمیت مختلف یورپی ممالک سے تحریک انصاف کے پارٹی عہدیداران اور سینئر کارکنان شریک ہوئے۔
تقریب کی۔ نظامت کے فرائض سینئر رہنما یادر قدیر نے ادا کیے
اس موقع پر کارکنان نے یورپ میں تحریک انصاف کی مضبوطی، یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائیل اور ان کے حل بارے مختلف تجاویز پیش کیں۔ بعض کارکنان نے پارٹی قیادت سے تنظیمی و دیگر معاملات پر گلے شکوے بھی کئے۔۔

پارلیمانی سیکرٹری خارجہ امور عندلیب عباس نے کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائیل کا حل ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور بہت جلد آپ لوگ تبدیلی محسوس کریں گے۔ کنوینشن میں شریک تحریک انصاف کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ حالیہ کنوینشن سے جہاں یورپ میں مقیم تحریک انصاف کے کارکن ایک جگہ اکٹھے ہوئے وہاں ہمارے مسائیل کے حوالے سے بھی اہم گفتگو ہوئی جس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔۔۔پی ٹی آئی فرانس کے صدر ذوالفقار جتالہ نے مختلف یورپی ممالک سے پیرس کنوینشن میں تشریف لانے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہو رہی ہے کہ پی ٹی آئی یورپ کو ایک جگہ اکٹھا کیا اور کنونشن میں پارٹی کارکنان کی جانب سے دی گئیں تجاویز عندلیب عباس صاحبہ پارٹی قیادت بالخصوص وزیراعظم عمران خان تک پہنچائیں گی جس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔
آخر میں سب کی مشاورت سے ایک متفقہ یورپین ورکنگ کونسل کا قیام  بھی عمل میں لایا گیا
نوٹ۔۔۔کنوینشن کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے دلچسپ جملے بازی بھی جاری رہی، ذوالفقار جتالہ صدر پی ٹی آئی فرانس نے پی ٹی آئی کے بعض سیاسی راہنماوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں گلدستہ لیڈر قرار دیا۔ ازاں بعد میڈیا کی جانب سے پوچھا گیا کہ گلدستہ لیڈر کون ہے اور اس سے کیا مراد ہے؟ تاہم وہ ان سوالوں کے جواب گول ہی کر گئے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button