DailyNewsKallar Syedan

Nala Musalmana; Fourth death anniversary of late Subaidar Maqsood Ali held in village Morra Hasnal

سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل صوبیدار مقصود علی(مرحوم) کی چوتھی برسی کی دعائیہ تقریب موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں منعقد ہوئی

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل صوبیدار مقصود علی(مرحوم) کی چوتھی برسی کی دعائیہ تقریب موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں منعقد ہوئی۔
الحاج خالق حسین یوکے، راجہ محمد زرین یوکے اور ماسٹر نجابت علی کے بھائی، طاہر مقصود راجہ یوکے، راجہ تیمور مقصود یوکے اور ڈاکٹر توقیر مقصود راجہ کے والدِ محترم صوبیدار مقصود علی راجہ(مرحوم) کی چوتھی برسی کی دعائیہ تقریب موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں منعقد ہوئی۔تقریب کا آغاز حافظ محمد مقبول نے تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا جبکہ حافظ غلام محی الدین نے نعتِ رسولِ مقبولﷺ پیش کی۔ قاری محمد فاروق صدیقی نے مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کرائی۔ تقریب میں میجر محمد فاروق، غلام نبی بٹ، حاجی عبدالواحد راجہ، راجہ زین، حاجی محمد ریاض،سماجی شخصیت محمد زرین بھٹی، منیر بھٹی،صوبیدار عدالت، راجہ محمدشبیر، ارشد محمود بھٹی، حاجی محمد یونس، حاجی محمد تاج،  اصغر کیانی، حاجی خالد پرویز، راجہ سعید، محبوب بھٹی، چوہدری اختر، نمبردار محمد مشتاق، راجہ خرم، ماسٹر قمر زمان،حاجی فرزند علی، صوبیدار محمد رفیق، علماء، اساتذہ، کونسلرز، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززینِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button