DailyNewsKahuta

Kahuta; Young girl on her way to school killed by reckless driver

کہوٹہ کے نجی تعلمی ادارے کی معصوم طالبہ تیز رفتار کیری ڈبے کی ٹکر سے جان بحق

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔کہوٹہ کے نجی تعلمی ادارے کی معصوم طالبہ تیز رفتار کیری ڈبے کی ٹکر سے جان بحق۔ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع واردات سے فرار ہو گیا ۔کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے کراچی پبلک سکول کی ننھی منی معصوم طالبہ لا ئیبہ عامر جو اپنے بہن مدیحہ کے ہمراہ سکول سے گھر جا رہی تھی کہ ایک سفید رنگ کے تیز رفتار کیری ڈبے کی زور دارٹکر سے دور جا گری اور موقع پر جان بحق ہو گئی جبکہ ڈرائیور انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی سمیت موقع واردات سے فرار ہو گیا ۔معصوم بچی کی ناگہانی موت پر ہر آنکھ آشکبار تھی جبکہ ڈرائیور کی غفلت پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا گیا ہے ۔

Kahuta; Laib Amir a student at Karachi public school in Kahuta was on her way to school when she was hit by reckless driver in Suzuki carry, The driver then fled and did not stop.


ممیام راجگان,  راجہ ارشد حسین کو ان کے آبائی قبر ستان میں سپردخاک کر دیا گیا

Raja Arshad Hussain passed away in Mamyal Rajgaan

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ممیام راجگان والے راجہ خاور جنجوعہ کے بڑھے بھائی اور راجہ بابو ظفر اقبال کے کزن راجہ ارشد حسین کو ان کے آبائی قبر ستان میں سپردخاک کر دیا گیا ان کی نمازے جنازہ کی امامت ممتاز عالم دین مولانا اقبال قریشی نے کرائی جبکہ نمازے جنازہ میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمدصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات ، مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ، چیئرمین جنجوعہ ینگ فنڈویشن راجہ محمد ذاکر ، نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ ، راجہ جاوید احمد امیدوار برائے چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں، جنرل کونسلر راجہ عباس پپو ،جنرل کونسلرراجہ علی رضاء ، جنرل کونسلرراجہ خضر اقبال،نائیک راجہ حمید آف گھوئی راجگان ، مولانا حافظ خالد محمود نقشبندی ،راجہ فرقان جنجوعہ کاشی ، راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ زبیر آف ممیام، راجہ بشیر پلا، راجہ آصف نتھہ ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی سماجی شخصیات نے شر کت کی ۔


سید آصف حسین شاہ کی دعوت ولیمہ

Walliam of Syed Asif Hussain Shah held at Ramada

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت پیر سید مظاہر حسین شاہ کے چھوٹے بھائی رشتہ ازواج میں منسلک ہو گے ان کی شادی کی دعوت ولیمہ کی تقریب اسلام آبادکے معروف ریسٹورینٹ (ریمادہ) میں منعقدہوئی ۔پیر سید مظاہر حسین شاہ کے چھوٹے بھائی سید آصف حسین شاہ کی دعوت ولیمہ میں پاک آرمی کے میجر جنرل سید انیس اکبر شاہ ،رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمدصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید لعل حسین شاہ ،راجہ مدثر آف ہوتھلہ بن ، چوہدری محمد ریاض آف ہوتھلہ ،جاوید بھٹی ، راجہ ساجد آف ہوتھلہ ،صوبیدار محمد رشید ،ڈاکٹر طاہر ،کونسلر سید صداقت حسین شاہ ،جنر ل کونسلر راجہ طلعت ،سید حید ر نقوی ،سید نذابت حسین شاہ ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی سماجی شخصیات نے شر کت کی ۔میزبان پیر سید مظاہر حسین شاہ نے اپنے تمام معزز مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا اور ان کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی ۔


چیئرمین یوسی بشندوٹ زبیر کیانی کی والدہ محترمہ کی وفات پراظہار تعزیت

Condolences on death of the mother of Zubair Kiyani

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
چیئرمین یوسی بشندوٹ زبیر کیانی کی والدہ محترمہ کی وفات پراظہار تعزیت ۔ مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یوسی بشندوٹ زبیر کیانی کی والدہ محترمہ گذشتہ دنوں وفات پا گیں تھیں ان کی وفات پر چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود ،سابق ناظم تحصیل کلر سیداں حافظ ملک سہیل اشرف ، صحافی شیخ قمر السلام اورصحافی کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button