حقوق تحفظ کہوٹہ کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا مظاہرہ ۔مذہبی شخصیات کی بھی بھر پور شر کت ۔موجودہ حکومت کی طرف سے کہوٹہ پنڈی 17ارب روپے کا ایکسپریس وے سہالہ اوور ہیڈ برج کا منصوبہ بند کرنے کے خلاف تحریک تحفظ حقوق کہوٹہ کے زیر اہتمام کلر چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی مہذبی پارٹیوں بلدیاتی نمائندوں کے علاقہ خواتین اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدرراجہ خورشید ستی،جنرل سیکرٹری راجہ الطاف حسین اور کرنل ظفر عباسی کی طرف سے مظاہرین کے مذکرات کے مظاہرہ پر امن طور پر اختتام پذیر ہو گیا۔حقوق تحفظ کہوٹہ تنظیم کے کواڈینیٹر بلال یامین ستی جو کہ گزشتہ چند دنوں سے کافی متحرک تھے ۔پرامن احتجاجی مظاہرے میں مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ، جماعت اسلامی ، پی ٹی آئی کے علاوہ علماء کرام نے بھی بھرپور شرکت کی میجر (ر) راجہ چےئر مین یو سی مواڑہ کو تحریک تحفظ حقوق کہوٹہ کا صدر جبکہ ممبر ایم سی جماعت اسلامی کے رہنما ملک عبدالرؤف کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا احتجاجی مظاہرے میں ایم پی اے منیرہ یامین ستی ،چیئرمین یوسی مواڑہ میجر (ر) عبدالراؤف راجہ ،چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی، وائس چیئرمین شبیر ستی ،چےئر مین یوسی دکھالی راجہ شوکت،چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی، چےئر مین یوسی کھڈیوٹ راجہ سجاد ستی ،چےئر مین یوسی مٹور راجہ اشتیاق مٹور، چےئر مین یوسی پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی ،وائس چیئرمین ایم سی ملک غلام مرتضیٰ، آصف ربانی قریشی، چےئر مین یوسی بیور راجہ فیاض، چےئر مین یوسی لہڑی راجہ ممتاز،چےئر مین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاوری ، وائس چیئرمین مرزا مسعود ،راجہ غلام حید ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر عارف قریشی سٹی صدر مسلم لیگ ن، جنرل سیکرٹری راجہ سعید ایڈووکیٹ ، راجہ محمد بشیر صدر تحصیل کہوٹہ مسلم لیگ ن، فوکل پرسن ایجوکیشن کرنل (ر) ظفر عباسی، تحصیل صدر تحریک انصاف راجہ خورشید ستی، جنرل سیکرٹری راجہ الطاف حسین ، حافظ عثمان عثمانی ، مولانا ادریس ہاشمی ، جنرل کونسلر راجہ گلزار ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت اشتیاق احمد ستی،راشد مبارک عباسی ، رضوان جنجوعہ کے علاوہ تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی مقررین نے کہا کہ کہوٹہ پنڈی ایکسپریس وے کا منصوبہ جسکا افتتاح سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کیا تھا اسکو بند کر دیا گیا ہے تمام تر سیاسی اختلافات سے ہٹ کر اس اہم مسلے پر کہوٹہ کی لاکھوں کی آبادی متفق ہے یہ سڑک ڈیفنس روٖڈ ہے پورے کشمیر اور حساس اداے کی ٹریفک یہاں سے گزرتی ہے سہالہ پھاٹک اوور ہیڈ برج نہ ہونے کی وجہ سے 12سے14ٹریفک بند رہتی ہے مریض راستے میں دم توڑ لیتے ہیں اوور ہیڈ برج ایکسپریس وے سہالہ بائی پاس اور کہوٹہ بائی پاس کا منصوبہ اگر بند کیا گیا تو عوام علاقہ اسکو ہرگز قبول نہیں کرینگے ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر فوری اس منصوبے پر کام شروع کریں اور الیکشن میں کیے گے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال یونیورسٹی کے وعدے پورے کریں اس موقع پر بلال یامین ستی نے کہا کہ میری ایم این اے صداقت علی عباسی سے بات ہوئی ہے انھوں نے راجہ خورشید ستی کی قیادت میں مذاکرات کے لیے وفد بھیجا ہے اس موقع پر راجہ خورشید ستی نے کہ اکہ اس مسلے پر کوئی سیاست نہیں منصوبہ اپوزیشن کا ہو یا حکومت کا قومی مفاد کے منصوبے کی خاطر ہر قربانی دینگے انھوں نے کہا کہ صداقت علی عباسی نے خسرو بختیار سے بات چیت کی ہے جون کے بعد اس پر کام شروع ہو گاصدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی کی یقین دہانی پر احتجاج پر امن طور پر ختم کر دیا گیا ۔مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔
Kahuta; Political and religious parties joined together to protest against plans to drop development projects by current administration, which include Kahuta PIndi and Sihala overhead bridge, the two projects would hit the public of Kahuta and the protestors demanded that projects should be carried out.
مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کی حکومتوں کے بعد عوام نے پی ٹی آئی کی تبدیلی کو بھی دیکھ لیا
Public can see the changes after successive PPP and PML-N led governments in past
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔جماعت اسلامی کے راہنما سابق امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی راجہ تنویر اختر نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کی حکومتوں کے بعد عوام نے پی ٹی آئی کی تبدیلی کو بھی دیکھ لیا ستر سالوں سے چند خاندان پاکستان پر حکمرانی کر کے لوٹ رہے ہیں عوام کی نظریں اب صرف جامعت اسلامی پر لگی ہیں جب تک صاف ستھری قیادت نہیں ہو گی اسوقت ہم بھیگ مانگتے رہیں گے پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور اس ملک میں اللہ اوراسکے رسول ﷺ کا قانون نافذ کرنا ہوگا ملک کی معشیت تباہ ہو چکی ہے کرپشن نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے جماعت اسلامی عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے بھرپور مہم چلا رہی ہیں انھوں نے بھارت کی طرف سے موبوضہ کشمیر کے نہتے مسلاموں پر آٹھ لاکھ بھارتی افواج کی طرف سے بے پناہ کیے جانے والے ظلم و بربریت کی مذمت کی انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا جسکی وجہ سے غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا انھوں نے امیدظاہر کی کہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دینگے ۔
ایم این اے صداقت علی عباسی نے الیکشن سے قبل کیے گے وعدوں کو پورا نہ کر کے عوام علاقہ کو مایوس کیا
MNA Sadaqat Ali Abbassi has not fulfilled his election promise
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے –ایم این اے صداقت علی عباسی نے الیکشن سے قبل کیے گے وعدوں کو پورا نہ کر کے عوام علاقہ کو مایوس کیا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اچانک ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کے دورہ اور پھر وزیر صحت یاسمین راشد کے دورہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کے باوجودعوام علاقہ کو کچھ حاصل نہ ہو سکا وزیر صحت کے دورہ کہوٹہ کے موقع پر عوام کی شکایات بھی نہ سنی گئی عوام علاقہ ایم این اے صداقت علی عباسی سے سوال کرتے ہیں کہ کہاں گیا سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کہاں گئی یونیورسٹی جسکا الیکشن سے قبل آپ ہر جلسے میں کرتے تھے کہاں گے وہ کالجز جو نارہ اور دیگر علاقوں میں بننے تھے کیا آپ نے اداروں سے کرپشن کا خاتمہ کر دیا یا اس کے لیے کوئی اقدامات عوام دو دو گھنٹے اس گرمی میں سہالہ پھاٹک پر اوور ہیڈ برج نہ ہونے کی وجہ سے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں بائی پاس اور سڑک کو تعمیر کرنے والی مشینری زنگ آلود ہو چکی ہے عوام تو آپ سے ملنے کے لیے بھی ترس گے ہیں سابق حکمرانوں نے تیس سالوں میں اس علاقے کو نظر انداز کیا عوام نے اسی لیے آپکو تبدیلی کے نام پر وؤٹ دیا کہ آپ اس علاقے کو گزشتہ نمائندوں کی طرح نظر انداز نہیں کرینگے عوام نے جس صحت کا اظۃار آپ سے کیا تھا وہ اب نفرت میں بدلتا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار عوام علاقہ شہریوں نے ایک سروے رپورٹ میں کیا انھوں نے کہا کہ عوام مہنگائی سے تنگ ہیں اور اگر آپ نے بھی الیکشن میں کیے گے وعدے پورے نہ کیے تو عوام اختساب کرنا جانتے ہیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کو اپ گریڈ کر کے جدید بلڈنگ جدید لیبارٹری ڈاکٹڑز ریسکوے1122کے علاوہ دیگر ضروریات کو پورا کیا جائے کہوٹہ پنڈی ایکسپریس وے پر فوری کام شروع کیا جائے یونیورسٹی سٹیڈئم اور نارہ اور کہوٹہ میں کالجز بنائیں جائیں اب بھی وقت ہے اس حلقے کے عوام کے مسائل حل کر کے انکے دلوں میں جگہ بنائیں ۔