DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; Aunty of Chairman UC Qazian, Ch Nasir Taj passed away

چےئرمین یوسی قاضیاں چوہدری ناصر تاج کی خالہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں

جبر(نامہ نگار)چےئرمین یوسی قاضیاں چوہدری ناصر تاج کی خالہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں ساڑھے گیارہ بجے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیاگیا جبکہ نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ادھر سنیئر صحافی شفیق الرحمن وارثی ،شیخ محمد اخلاق ،شیخ محمد ممراز ،جہانگیر افضل،قاضی کلیم اور وقاص الرحمن وارثی نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے


تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں موجود گائنالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر منصورہ اسمائیل کا شکریہ ادا کرتے ہیں

Dr Mansoora Ismail praised at THQ hospital in Gujar Khan

جبر(نامہ نگار)سید آصف محمود شاہ نقیبی سابق انچارج کلاس فور ملازمین ٹی ایچ کیو گوجرخان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں موجود گائنالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر منصورہ اسمائیل کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے گزشتہ دن ایک غریب خاندان کا ڈلیوری کیس حل کیا اور غریب خاندان باہر کے پرائیویٹ ڈاکٹروں سے لٹنے سے بچ گیا ان کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر محمد اسحق،محمد عمر اور راجہ تنویر نے بھی لیبارٹری ٹیسٹوں میں بہت مدد کی اللہ پاک ان کو جزائے خیر عطاء کریں انہوں نے کہا جہاں ڈاکٹر منصورہ اسماعیل جیسی ڈاکٹر ہوں وہاں کسی عورت ذات کو کوئی پریشانی نہیں ہوتی ہے وہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر رہی ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹی ایچ کیو گوجرخان کے ڈاکٹر ز صاحبان سمیت تمام عملے بہت اچھے طریقے سے کام کر رہے ہیں اور صفائی ستھرائی کے بھی بہت اچھے انتظامات ہیں ،


جبر تا گوجرخان روڈ مکمل طور پر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے

Jabber to Gujar Khan in need of major repairs

جبر(نامہ نگار) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء راجہ ابراہیم کیانی اور راجہ محمد لیاقت نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے جبر تا گوجرخان روڈ مکمل طور پر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے جس روڈ پر سفر کرنے سے گاڑیوں کو دوبارہ ٹھیک کروانا پڑتا ہے ایسے پتہ چلتا ہے کہ مزکورہ روڈ پاکستان بننے سے پہلے کی ہے اورجس کو آج تک نئے سرئے سے تعمیر نہیں کیا گیاانہوں نے کہا ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر روزانہ اس روڈ پر سفر کرتے ہیں لیکن اس روڈ کی پختگی کے لیے وہ ایک بار بھی آواز بلند نہیں کی اور نہ ہی اس روڈ کے لیے کسی گرانٹ کے لیے کوششیں کی یہ ان کا عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے انہوں نے کہا میں اعلان کرتا ہوں کہ اسلام پورہ جبر تاحبیب چوک سڑک کو مرمت کیا جائے اور جتنا بھی اس کام پر لاگت آئے گی میں اس کا آدھا حصہ دینے کو تیار ہوں انہوں نے مزید کہا مزکورہ سڑک کے متعلق حکومتی نمائندوں نے ایک ہفتے تک اگر نوٹس نہ لیا تو ہم شدید احتجاج کریں گئے ،


جبر گاؤں چوہدری محمد ضمیر اورچوہدری محمد ظہیر کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

Mother of Ch Zameer passed away in Jabber

جبر(نامہ نگار)جبر گاؤں چوہدری محمد ضمیر اورچوہدری محمد ظہیر کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی سماجی اور مذہبی حلقوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ادھر خواجہ محمد تیمور ،خواجہ محمد تنویر ،خواجہ مظفر ،شیخ محمد خلیل ،،خواجہ محمد عظیم ،خواجہ محمد شہباز ،شیخ محمد ابرار اٹلی ،خواجہ محمد ظفر اور شیخ ریحان علی نے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت لواحقین کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی ہے ۔


چوہدری وقارکوجا معہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ماسٹرز (جیو فزکس) کی ڈگری مکمل کر نے پر مبارکباد

Ch Waqar congratulated on his exam result at the university

جبر(نامہ نگار)چوہدری وحید جگا پیگا حال مقیم سعودیہ نے چوہدری وقاص اور چوہدری قیاس کے چھوٹے بھائی چوہدری وقارکوجا معہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ماسٹرز (جیو فزکس) کی ڈگری مکمل کر نے پر مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ شرقی گوجرخان یونین کونسل قاضیاں کے علاقے جگا پیگا کے لیے فخر کی بات ہے کہ اس نوجوان نے اپنی ڈگری مکمل کر لی امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنے علاقے کا نام روشن کریں گئے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button