چکسواری( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) خواجہ محمدکبیرریٹائرڈٹاؤن انسپکٹرپاکستا ن پوسٹ کے فرزندنئی آبادی بروٹیاں چکسواری کے عظیم سپوت زعفران کبیر نے گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن افضل پورمیرپور آزادکشمیر کے ریگولرطالب علم کی حیثیت سے 1818 نمبر لے کرزیررول نمبر 117آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کے زیراہتمام منعقدہ بی ایس ایڈکا سالانہ امتحان سیشن 2015-19 ء امتیازی پوزیشن کے ساتھ پاس کرلیاہے آزادکشمیر بھرمیں پہلی پوزیشن کااعزاز حاصل کیا ہے اس شاندارکامیابی اور اعلی اعزاز پرموصوف نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ یہ کامیابی اللہ تبار ک وتعالی کے خاص فضل وکرم اورنبی کریم ﷺ کی نگاہ کرم کی بدولت نصیب ہوئی ہے اساتذہ کرام کی بھرپورراہنمائی شفقت والدین کی دعاؤ ں دوستوں کے تعاون اورانتھک محنت کانتیجہ ہے انہوں نے طلبہ کویہ پیغام دیاکہ اگروہ دین ودنیامیں کامیابی چاہتے ہیں تواس کاایک ہی طریقہ ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ سے غیرمشروط محبت کریں اس میں دنیاوآخرت کی کامیابی پنہاں ہے ان کے والدخواجہ محمدکبیر (ر) ٹاؤن انسپکٹرپاکستا ن پوسٹ نے اپنے فرزند کی اس کامیابی پراللہ تعالی کاشکر اداکرتے ہوئے کہاہے کہ میرے بیٹے نے علاقہ چکسواری کانام روشن کیاہے چکسواری کے عوام نے میرے بیٹے کی اس کامیابی پرجس مسر ت کااظہارکیاہے اس پران کا شکریہ اداکرتاہوں