DailyNewsGujarKhan

Daultala; Wedding of Raja Faiq Shabbir takes place in Jatli

جاتلی کی سماجی شخصیت راجہ شبیر کے بیٹے راجہ فائق شبیر کی دعوت ولیمہ کی تقریب اپیکس مارکی میں منعقد ہوئی

راجہ فائق شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گے ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاتلی کی سماجی شخصیت راجہ شبیر کے بیٹے راجہ فائق شبیر کی دعوت ولیمہ کی تقریب اپیکس مارکی میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایون صدر فارق اعظم صاحب ، سینٹ میں تعینات عامر خان ،راجہ شہزاد ابراہیم شازی ،ہیسکوآئل کمپنی اسلام آباد کے جی ایم راجہ افتخار یعقوب مسکین شاہ آف حصال شریف ،سابق جنرل کونسلر راجہ انوا ر الحق ،راجہ وقار ،سابق ایس ڈی او واپڈا محمد یعقوب ،سابق ایکسین واپڈا اکبر خان ،راجہ جنید عثمان ،سجاد غضنفر ،فہد سلیم ،لائن سپرٹینڈیٹ واپڈا سکھو ربنواز ،راجہ دلپذیر ،ماسٹر جواد ،ماسٹر عمیر ،سب انسپکٹر راجہ تاثیر ،پی ٹی آئی کے رہنما ماسٹر سرفراز اصالت ،راجہ الطاف ،نعیم الیاس ،راجہ ادریس ،راجہ ضیاء الحق ،عامر ،کے علاوہ کثیر تعداد میں مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی 


سی ای او آئیسکو آسلام آباد نے سب ڈویژن جاتلی میں عوامی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کاانعقاد کیا

CEO EISCO Islamabad hold open court session in Jatli

جاتلی(نامہ نگار) سی ای او آئیسکو آسلام آباد نے سب ڈویژن جاتلی میں عوامی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کاانعقاد کیا جس میں انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے لیے احکامات صادر کیے اور کنسٹریکشن کے ایس ڈی او کو نامکمل کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں صارفین کو فراہمی کے لیے واپڈا کے سٹوروں میں تمام میٹریل موجود ہے کسی بھی صارف کو میٹریل کی عدم دستیابی کا نہ کہا جائے ایس ڈی اواور لائن سپرٹینڈیٹ کو انتباہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی ای او آئیسکو اسلام آبادجناب شاہد اقبال چوہدری صاحب، ایڈیشنل چیف انجینئر عمر فاروق شاہ اور ایڈیشنل منیجر ڈھڈیال ڈویژن خالد خان نے آئیسکو سب ڈویژن جاتلی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا لوگوں کے مسائل سننے سے قبل قاری عابد صاحب نے تلاوت قرآن پاک کی اور حافظ توقیر صاحب نے ہدیہ نعت پیش کی بعد ازاں ا یڈیشنل چیف انجینئر عمر فاروق شاہ صاحب نے خطاب کیا اس کے بعد سی ای او نے لوگوں کے مسائل سنے جس میں لوگوں نے مسائل کے حل نہ ہونے پر شکایات کے انبار لگا دیے جس پر سی ای او صاحب نے موقع پر مسئلے حل کرنے کے احکامات صادر کیے کچہری میں شرکت کرنے والے صارفین چیرمین یونین کونسل راماں مرزا عنایت اﷲ،راجہ مسعود سرور راجہ شہزاد ابراہیم شازی ،راجہ صفدر ،راجہ خضر اور دیگر نے سی ای او کا کھلی کچہری کے انعقاد اور موقع پر مسئلے حل کرنے کے احکامات صادر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا

Show More

Related Articles

Back to top button