DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Dar Alaloom Baghar shareef achieves 100% exam result

معروف تعلیمی ادارے دارالعلوم یعقوبیہ بگھار شریف کا آٹھویں کا سو فیصد رزلٹ

معروف تعلیمی ادارے دارالعلوم یعقوبیہ بگھار شریف کا آٹھویں کا سو فیصد رزلٹ۔ شاندار نتائج پر ادارہ کی انتظامیہ اور اساتذہ کو شاندار خراج تحسین۔ تفصیل کے مطابق معروف تعلیمی ادارے دارالعلوم یعقوبیہ ہائیر سیکنڈری سکول بگھار شریف نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ھوئے جماعت ہشتم پیک کے امتحان میں سو فیصر رزلٹ پیش کیا ھے۔ طلبہ نے ستر فیصد نمبروں کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ادارہ ہذا پنڈی بورڈ سے الحاق شدہ ھے اور یہاں عصری علوم کے ساتھ دینی تعلیم کا بھی اھتمام کیا گیا ھے۔ ادارہ نے ماضی میں میٹرک اور ھائیر سیکنڈری کلاسز میں بورڈ میں ٹاپ کیا تھا۔ شاندار نتائج پیش کرنے پر علاقہ بھر کے علمی حلقوں نے انتظامیہ اور اساتذہ کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ھے۔ یاد رھے کہ ادارہ ھذا کے ناظم اعلی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل، ممتاز علمی وروحانی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن ھیں۔

Kallar Syedan; Dar Alaloom Baghar shareef achieves 100% exam result in class 8th exams, The Dar Aloom is run by Dr Sajid Ur Rehman The staff at the Dar Al Aloom have been congratulated for their contributions.


کرپشن ملک کا سب سے بڑی مسئلہ ہے،لیاقت بلوچ

Corruption is biggest obstacle in Pakistan, Laiqut Baloch

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی) جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کا سب سے بڑی مسئلہ ہے،قومی مسائل کے حل کیلئے صاف ستھری قیادت کا آگے آنا انتہائی ضروری ہے۔تمام اچھے اور با کردار لوگ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اسلامی انقلاب برپا کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے سابق امیر خالد محمود مرزا کی دختر کی رسم نکاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ظلم کے شکنجے کو عوامی اتحاد کی قوت سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ملک میں ایسا نظام ہونا چاہیے کہ جس میں تعلیم اور علاج سب کیلئے یکساں میسر ہو۔تھانہ کچہری کے موجودہ کلچر کو ختم کر کے عدل و انصاف کو عام کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک دیانتدار اور اہل قیادت منتخب نہیں ہوتی عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے کے دست و گریبان ہونے کی بجائے غربت،جہالت،مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف آواز اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام نے ہمیں خوبصورت خاندانی نظام دیا ہے جس سے مغر ب محروم ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے خوبصورت رشتہ میاں بیوی کا ہے جس کی بنیاد تقوی پر رکھی گئی ہے۔خطبہ نکاح صوبہ پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے دیا۔اس موقع پر حاجی ریاض مرزا،اعجاز مرزا، اظہر اقبال احسن،راجہ محمد جاوید اخلاص،ضلعی صدر راجہ محمد جواد،حاجی ظفر محمود،خالد مرزا،ڈاکٹر محمد کمال،شمس الرحمان سواتی،شیخ مسعود،عثمان آکاش،عطاربانی،ظفر الحسن جوئیہ ایڈووکیٹ،راجہ ضمیر الرحمان،محمد انور،چوہدری شاہ نواز،راجہ عرفان بھٹی،امتیاز اسلم اوردیگر نے شرکت کی۔


والدین کا اکلوتا 18سالہ بیٹا موٹر سائیکل کے حادثے میں جاں بحق

Faish Uddin of village Sultan Khail killed in a fatal accident in Rawalpindi

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )والدین کا اکلوتا 18سالہ بیٹا موٹر سائیکل کے حادثے میں جاں بحق ہو گیا ۔محلہ غوثیہ کلر سیداں کا 18 سالہ فصیح الدین قمر دوستوں کے ہمراہ راولپنڈی گیا تھا کہ اس کا موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گیا جس سے یہ شدید زخمی ہو کر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا ۔نماز جنازہ دوبیرن کلاں کے گاؤں سلطان خیل میں اد اکی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، ٹھیکیدار محمد بشارت ،راجہ طلال خلیل ، سردار محمد آصف، نمبردار عصمت اللہ، راجہ طالب راجپوت، راجہ جاوید اور دیگر نے شرکت کی۔


سا لا نہ پا نچو یں محفل نعت نو ر کی بر سا ت مر کز ی جا مع مسجد نو ر

Annual mehfil e naat held at Jammia Masjid Noor

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی )پیر سید حسنین محبو ب قا د ر ی نے کہاہے کہ اسوہ حسنہ پر عمل کرنامحبت رسول ﷺ کاتقاضاہے، محبت عمل پر اکساتی ہے، اور محبت کاعملی ثبوت عمل سے ہی ممکن ہے۔سا ر ی ز ند گی ا للہ کی محبت میں گز ا ر ی ختم نبو ت ا و ر نظا م مصطفی سر بلند ی کے لیے ہر ا و ل د ستہ کا قر د ا ر ا دا د ا کیاقر آ ن کی آ و ا ز کو لو گو ں تک پہنچا نا ا ن کی ز ند گی کا مشن تھا ا نہو ں نے گزشتہ روزسا لا نہ پا نچو یں محفل نعت نو ر کی بر سا ت مر کز ی جا مع مسجد نو ر میں خطاب کے د و ر ا ن کیا۔محفل کی صد ا ر ت چیئر مین چو ہد ر ی شفقت محمو د،چو ہد ر ی محمد حسین نے کی۔محفل نعت سے سجا د ہ نشین کلیا م شر یف سا ئیں ا بر ا ر حسین،ا لحا ج غلا م مصطفی قا د ر ی،پیر سید حا مد علی شا ہ،خا لد حسنین خا لد،ا لحا ج افتخا ر ا حمد ر ضو ی،قا ر ی ا جمل علی نے بھی خطا ب کیاپیر سید حسنین محبو ب قا د ر ی نے کہا کہ ا للہ کے بنا ئے قا نو ن پر چل کر ا نسا ن د نیا ا و ر آ خر ت میں کا میا بی حا صل کر سکتا ہے۔ہما ر ے پیا ر ے آ قا ء حضو ر نبی کر یم ﷺ کا ئنا ت کے ہر ا س ز ر ے کے لیے ر حمت ہیں جس کا ر ب کر یم ر ب ہے ہما ر ے د ین میں کسی طر ح بھی سختی نہیں ہمیں ا پنی ز ند گی کو ا سلا می ا صو لو ں کے مطا بق گز ا ر نہ ہو گا۔ا س مو قع پرسا ئیں ا بر ا ر حسین نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ محبت رسول کی شمع نئی نسل کے دلوں میں روشن کی جائے۔ تا کہ د نیا ا و ر آ خر ت میں کا میا بی حا صل ہو محفل کے ا ختتا م پر قا ر ی ا جمل نے د عا کی ا س مو قع پر ہز ا ر و ں عقید ت مند و ں نے شر کت کی۔


 شکیل نے سی پی اوراولپنڈی سے ملزم کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ

M Shakeel of Pallala Mullah Khan demands police action after being given life threat

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)محمد شکیل سکنہ پلالہ ملاح خان نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ چند ماہ قبل ملزم ساجد عرف شعیب کی اندھا دھند فائرنگ سے میری اہلیہ شدید زخمی ہو گئی تھی جس کا مقدمہ بھی کلر سیداں پولیس نے درج کیا تھا۔ برادر ی اور معززین علاقہ کے کہنے پر میں نے ملزم کو معاف کیاتھا اور ملزم نے اپنی منشاء سے ایک کنال زمین بھی میرے حوالے بمعہ قبضہ کی تھی جس کے نتیجے میں ملزم مقدمے سے بری ہوا ۔اب وہ آئے روز ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے اور کہتا ہے کہ تم نے میرے خلاف مقدمہ درج کر ا کے اپنی موت کو آواز دی ہے۔محمد شکیل نے سی پی اوراولپنڈی سے ملزم کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔


پی ٹی آئی یوسی بھلاکھر کے رہنما عثمان شاہد کی ہمشیرہ کی شادی راجہ عدیل شوکت سے سر انجام پائی

Wedding of sister Usman Shahid takes place in Balakhar

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی یوسی بھلاکھر کے رہنما عثمان شاہد کی ہمشیرہ کی شادی راجہ عدیل شوکت سے سر انجام پائی رخصتی کی تقریب میں رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی، ڈویژنل صدر ہارون کمال ہاشمی ،راجہ ساجد جاوید، قمر ایاز، راجہ اظہر اقبال، عاقب علی ، راجہ آفتاب حسین جنجوعہ، چیئر مین راجہ صفدر کیانی،گلفراز بٹ، راجہ مبشر جنجوعہ ، شجاع اختر، حاجی تبریز ،عماد تنویر، آصف محمود کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔


ثوبان فرید رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ چوآخالصہ میں ہوئی

Wedding of Sobhan Farid takes place in Choa Khalsa

ّّکلر سیداں(اکرام الحق قریشی)فٹبال کے سابق کھلاڑی غلام فرید ناز کے فرزند گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں کے مدرس ثوبان فرید رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ چوآخالصہ میں ہوئی جس میں آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات راجہ محمد صدیق، رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،چیئر مین سید راحت علی شاہ، محمد ظریف راجا، علامہ اقبال قریشی ،خان شبیر خان،ٹھیکیدار ظہیر بھٹی،راجہ آصف حمید، سید عدنان علی شا ہ کے علاوہ اساتذہ اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔


تعزیت

ّّکلر سیداں(اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی انجنیر قمر الاسلام راجہ نے ارکان بلدیہ راجہ ظفر محمود ،راجہ طارق محمود، پرویز اختر منہاس ،مسعود بھٹی کے ہمراہ گاؤں جوچھہ ممدوٹ جا کر راجہ محمد ناصر منہاس سے ملاقات کی اور ان کی والدہ اور بھائی کی اچانک وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button