DailyNewsKahuta

Kahuta; PTI Administration deplored over price of fuel being increased

ن لیگ کی حکومت پر کریشن کا الزام لگا تے تھے جب پٹرولیم ایک روپیہ مہنگا ہوتا تھا اور اب 100روپے لیٹر پٹرول اور 117روپے ڈیزل پہنچ گیا ہے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں کے اضافہ پرراجہ محمد فیاض، راجہ ندیم احمد ، چوہدری صداقت حسین ، عبد الحمید مغل ،راجہ ذوالفقار علی ستی اور حاجی ملک منیر اعوان اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں بے پناہ اضافہ ملک غریب عوام پرخود کش حملے کے مترداف ہے ۔مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے ۔سابقہ الیکشن مہم کے دوران موجووہ حکومت جو نعرے لگا رہی تھی کہ ہم اقتدار میں آکر یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے ملک کی عوام نے دیکھ جو انہوں نے سات ماہ میں جو دودھ کی نہریں بہا دی ہیں وہ بھی سب نے دیکھ لی ہیں ۔باہر سے لیے گے قرض بھی کھربوں میں پہنچ گئی ملک کی معشیت بلکل تباہ ہو چکی ہے ۔حکومت ہوش کے ناخن لے عوام کو سٹرکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جاہیں گے ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیات ن لیگی رہنماؤں چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض،چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ،چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین ،وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل ،سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ذوالفقار علی ستی اورصدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا موجودہ حکومت کے زمہ دار اپنے دور میں اس وقت ن لیگ کی حکومت پر کریشن کا الزام لگا تے تھے جب پٹرولیم ایک روپیہ مہنگا ہوتا تھا اور اب 100روپے لیٹر پٹرول اور 117روپے ڈیزل پہنچ گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے عوام پر بے جا بوجھ ناں ڈالیں۔


حکومت کا یہ اعلان تھا کہ تر قیاتی فنڈزڈریکٹ بلدیاتی نمائندوں کو دیا جا ئے گا مگر وہ پھر بھی ممبران اسمبلی کے ذریعے فنڈز تقسیم کر رہے ہیں

Hotla union council object to funds being handed via MPA 

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک اور عوام کی عدالت میں سر خرو ہوں عوام نے جو مجھ پر زمہ داری ڈالی تھی اس پر پورااترا ہوں یوسی میں گلیاں ، سڑکیں اور سوئی گیس پر بڑھے پیمانے پر کام ہوا ہے اور جو علاقے گیس لگنے سے رہ گے ہیں ان کا سروئے ہو گیا انشاء اللہ بہت جلد ان علاقوں میں بھی گیس لگ جائے گئی ا س موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماء چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین اور وائس چیئرمین عبد الحمید مغل نے چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہرسے کہا کہ آپ کی حکومت کا یہ اعلان تھا کہ تر قیاتی فنڈزڈریکٹ بلدیاتی نمائندوں کو دیا جا ئے گا مگر وہ پھر بھی ممبران اسمبلی کے ذریعے فنڈز تقسیم کر رہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ہمیں مکمل امید ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر یں انشاء اللہ وہ بلدیاتی نمائندوں کا بھی ڈریکٹ کہ تر قیاتی فنڈزدیں گے اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء اور الیکٹرونک میڈیا کے معروف صحافی راجہ پر ویز اقبال بھی موجود تھے ۔


گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوآخالصہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

Raja Sagheer Ahmed guest of honour at annual prize ceremony function at girls high school

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوآخالصہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں طلبات میں انعامات تقسیم کرنے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پاکستان تعلیم کے شعبے میں دن رات کا م کر رہی ہے انشاء اللہ اس کے عوام میں بہت جلد مثبت اثرات مر تب ہونگے انہوں نے کہاوزیر اعظم پاکستان عمران خان اپنی عوام کے لیے اپنے دل میں درد رکھنے والے عظیم لیڈر ہیں انشاء اللہ وہ ملک پاکستان کو ایشین ٹائیگر بناہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی وصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوآخالصہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سکول ہذا کی ہیڈ میڈم نساس اختر، علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال،انجینر راجہ بلال ،طاہر بھٹی ، چوہدری شعیب الطاف اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔اپنے خطاب میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے سکول کی بلڈنگ کے لیے ساڑھے تین کروڑ کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا انہوں نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر بھی زور دیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم لازمی دلواہیں کیونکہ کسی بھی قوم کی ترقی کے لیے اس کی عوام کا پڑھا لکھا ہونا بہت ضروری ہو تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی سرمایہ کاری بچوں پر خرچ کرنا ہے آج اگر ہم اپنے بچوں پر بہترین خرچ کریں گے تو کل یہی بچے مستقبل میں ملک و قوم کے معمار ثابت ہوں گے اور بچوں پر بہترین سرمایہ کاری ان کو اچھی تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہے بچے ہمارے آنے والے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام کا بڑا ہاتھ ہے اسی لئے دنیا بھر میں استاد کو بہت عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے دنیا بھر میں انہیں قوموں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں جنہوں نے تعلیم کی اہمیت اور استاد کی قدرومنزلت کو سمجھا ہے۔آخر میں انہوں نے پوزیشن ہولڈز طلبا و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button