DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Deputy commissioner Rawalpindi visits thq hospital, land record centre and girls high school

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی رندھاوا نے جمعرات کے روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں،اراضی ریکارڈ سنٹر اور گرلز ہائی سکول کلر سیداں کا دورہ کیا

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی رندھاوا نے جمعرات کے روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں،اراضی ریکارڈ سنٹر اور گرلز ہائی سکول کلر سیداں کا دورہ کیا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دورہ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے شاندار انتظامات پر اسے ضلع بھر میں اسے مثالی ہسپتال قرار دیا۔انہوں نے اس دوران ایکسرے ڈیپارٹمنٹ،لیبارٹری،اپریشن تھیٹر، ادویات کے سٹورز اور وارڈز کا دورہ کیا اور ہسپتال کی مردانہ اور لیڈیز وارڈز میں داخل مریضوں سے ملے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی،ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ(میل) ڈاکٹر توقیر مقصود، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (نسواں)ڈاکٹر رقیعہ کامران اور ہیڈ نرس فرحت جبین بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ ڈی سی نے اس موقع پر تمام دستیاب ادویاب کو ٹی وی سکرین پر ڈسپلے کرنے جبکہ سٹورز میں موجود سامان کی انونٹری تیار کر کے دروازے کے اوپرآویزاں کرنے کی ہدایت جاری کی۔ مریضوں کے رش کو کم کرنے کیلئے لیبارٹری میں سمپلنگ کولیکشن ہو گی جبکہ مریض اپنی متعلقہ رپورٹ کاؤنٹر سے وصول کریں گے۔ڈی سی نے زیر علاج مریضوں کے بیڈ فولڈرز پر ان کی فائل رکھنے کی بھی ہدایت جاری کی۔کوڑے دان کی بروقت صفائی اور ہسپتال میں موجود تمام کوڑے دانوں پر صفائی کا وقت درج کرنے اور تمام خاکروبوں کو ائرفریشنر استعمال کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔ڈی سی نے ہیڈ نرس فرحت جبین کو نرسز کے معاملات میں با اختیار بنا دیا اور کہا کہ ایم ایس نرسز کے معاملے میں ہیڈ نرس کی رائے کو اہمیت دیں گے۔ڈی سی نے صفائی کے بہترین انتظامات پر ڈاکٹر توقیر مقصود کو شاباش دی۔دریں اثناء ڈی سی نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ڈی سی نے ٹیبلز پر گرین چادریں بچھانے جبکہ کاؤنٹر پر قائد اعظم کی تصویر آویزاں کرنے کی ہدایت جاری کی۔ڈی سی نے تمام کاؤنٹرز پر جاری کام کا بھی جائزہ لیا اور وہاں موجود سائلین سے ریکارڈ سینٹر میں درپیش مسائل کے حوالے سے استفسار کیا۔ڈی سی نے تمام کاؤنٹرز کے سامنے سائلین کی سہولت کیلئے کاؤنٹر کے لیول کی کرسیاں لگانے کی بھی ہدایت جاری کی تا کہ سائلین کھڑا ہونے کی بجائے کرسیوں میں بیٹھ کر اپنے کوائف جمع کروا سکیں۔


کلر سیداں پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس

Kallar police hold press conference at the station

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی) ایس ڈی پی او کہوٹہ کلر سیداں سرکل اے ایس پی سعود خان نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع ہماری اولین ذمہ داری ہے اس کیلئے عوام کو بھی ہمارا ساتھ دینا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ایس ایچ او انسپکٹر بشارت عباسی اور پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران تھانہ کلر سیداں پولیس نے منشیات فروشوں سے 65 لیٹر شراب جبکہ پانچ کلو چرس برآمد کر لی۔گزشتہ روز سہوٹ اور دوبیرن کلاں میں قتل کے دو واقعات میں تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ سموٹ میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 70 فیصد مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دو یوم قبل شاہ باغ میں واقع تریل پوسٹ آفس میں ہونے والی ڈکیتی کے سلسلہ میں پوسٹ ماسٹر ظہیر نے عجلت میں 15 اور پولیس کو اطلاع دے دی جبکہ بعد میں پڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ تمام رقم کاؤنٹر پر موجود تھی۔وقوعہ تو ہوا جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ شاہ باغ میں واقع ایک کلینک میں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دو بھائیوں کے واقعہ میں ملوث ملزمان کے بارے میں اے ایس پی کا کہنا تھا چند دنوں تک ملزمان کا بھی سراغ لگا لیا جائے گا۔اے ایس پی نے تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر بشارت عباسی کی کارکردگی کی تعریف کی۔


کلرسیداں میں تعلیمی خدمات سرانجام دینے والی ڈاکٹررافعہ زریں بخاری کو شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا

Respected teacher embarrassed by visiting commissioner

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کی غفلت اورلاپرواہی کے باعث ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے تحصیل کلرسیداں کی سب سے معیاری درسگاہ گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلرسیداں کی پرنسپل ماہر تعلیم ڈاکٹر رافعہ زریں بخاری کو ڈانٹ پلوا دی ڈپٹی کمشنر نے انہیں تبادلے کی دھمکی دے ڈالی ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مدرسہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات تھی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد مہمان خصوصی تھے تقریب ختم ہونے کے بعد مدرسہ میں سامان بکھرا پڑا تھا طالبات مختلف ٹولیوں کی شکل میں موجود تھیں کہ اسی اثناء میں اسسٹنٹ کمشنر عنبر گیلانی مدرسہ انتظامیہ کو اطلاع کیے بغیر ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کو لے کر مدرسہ پہنچ گئیں ڈپٹی کمشنروہاں کا منظر دیکھ کر تھوڑے جذباتی ہو گئے اور انہوں نے کوئی معلومات لیے بغیر پرنسپل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا مدرسہ ایسا ہوتا ہے ،یہاں سکول کا ماحول ہے نہ ہی ڈسپلن ہے اور میں آپ کا تبادلہ کرادوں گا جس پر پرنسپل نے کہا کہ تبادلہ کرا دیجیئے اس موقع پر وہاں موجود اساتذہ اور عمائدین شہر بھی ہکا بکا ہو کررہ گئے ان کے مطابق چند منٹ قبل ہی مدرسہ کی کارکردگی کی بھرپور ستائش کی گئی اور عمدہ ماحول میں تقریب کا اختتام ہوا مگر کچھ ہی دیر بعدڈپٹی کمشنر کی اچانک آمد نے پورے ماحول کو سوگوار کر دیا ،یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے دورے کے بارے میں اراضی ریکارڈسینٹر کو تو اطلاع کر دی مگر گرلز ہائی سکول کی انتظامیہ کو اس سے بے خبر رکھا جس کے نتیجے میں برسوں کلرسیداں میں تعلیمی خدمات سرانجام دینے والی ڈاکٹررافعہ زریں بخاری کو شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا ۔


محکمہ جنگلات کلر سیداں کی کارروائی،ہزاروں روپے مالیت کی لکڑ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

Timber smuggling attempt foiled

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی) محکمہ جنگلات کلر سیداں کی کارروائی،ہزاروں روپے مالیت کی لکڑ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ایس ڈی ایف او کلر سیداں سید مبشر حسین شاہ کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ سرکاری جنگل سے قیمتی لکڑی کاٹ کر فروخت کی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں ایک ٹرک لکڑ لوڈ کر کے کلر سیداں بائی پاس کراس کر رہا ہے جس پر انہوں نے بلاک آفیسر اصغر علی شاہ اور دیگر عملے کو فوری
ناکہ بندی کرنے کی ہدایت جاری کی اور اس دوران مشکوک ٹرک کو روک کر چیک کیا گیا تو اس میں قیمتی لکڑ موجود تھی جس پر ڈرائیور کو 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔


دھمالی میں 40 سالہ سرفراز عرف سرو جس کا ذہنی توازن بھی درست نہیں ہے ویران جگہ پر واقع ایک کنویں میں چھلانگ لگا دی

Sarfraz pulled out of well alive in village Dhamali

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی) 40 سالہ شخص نے کنویں میں چھلانگ لگا دی جسے فوری کارروائی کر کے زندہ باہر نکال لیا گیا۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ دھمالی میں 40 سالہ سرفراز عرف سرو جس کا ذہنی توازن بھی درست نہیں ہے ویران جگہ پر واقع ایک کنویں میں چھلانگ لگا دی تا ہم قریب ہی موجود لوگوں نے اسے چھلانگ لگاتے دیکھ لیا جس پر انہوں نے فوری طور پر اسے کنویں سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔


سٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں کے انچارج عمران نواب خان نے نجی کالج کا دورہ

Traffic police officials visit local college

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی) چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی محمد بن اشرف کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی قیصر محمود ستی ،انچارج ایجوکیشن ونگ سی،ٹی،پی راولپنڈی محمد عرفان اور سٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں کے انچارج عمران نواب خان نے نجی کالج کا دورہ کیا اور کالج کے طلباء و طالبات کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی لیکچر دیا۔طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین پرعمل کر کے ٹریفک حادثات کی شرح کو کم کیا جا سکتا ہے۔طلباء کم عمری میں موٹرسائیکل ڈرائیونگ سے اجتناب کریں ۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مختلف تعلیمی اداروں اور اڈوں پر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی لیکچر دئیے جاتے ہیں۔اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی جاتی ہیں۔


گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پرانہ سروہا کی طالبہ زمرہ شکیل نے 381 نمبر حاصل کر کے سکول میں پہلیپوزیشن کا اعزاز حاصل کر لیا

Zamra Shakil achieves 1st position at Primary school, old Saroha

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی) پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے زیر انتظام پانچویں کے سالانہ امتحانات میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پرانہ سروہا کی طالبہ زمرہ شکیل نے 381 نمبر حاصل کر کے سکول میں پہلی
پوزیشن کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔طالبہ پرانا سروہا کے رہائشی شکیل کی بیٹی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button