Shah Bagh; Annual Prize ceremony function held at government girls elementary school in Morra Bukhtan
۔گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول موہڑہ بختاں میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی پروقار تقریب
شاہ باغ ،کلر سیداں ۔یاسر ملک ۔نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ۔۔۔گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول موہڑہ بختاں میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی پروقار تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں بطور مہمان خصوصی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر بشندوٹ مرکز محترمہ عائشہ قیوم نے شرکت کی ہے سکول کے طلبہ نے رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے اور بہترین پرفارمنس دکھا کر حاضر ین تقریب سے خوب داد وصول کی ہے اس موقع پر سکول ہیڈ مسٹریس روبینہ اشتیاق نے سکول سے متعلق سالانہ رپورٹ پیش کی مہمان خصوصی میڈم عائشہ قیوم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی بہترین تربیت کرنا ہمارا فرض ہے انہوں نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج گورنمنٹ سکولوں میں وہ تمام سہولیات دستیاب ہیں جو معیاری تعلیم کیلیئے ضروری ہوتی ہیں گورنمنٹ سکول معیاری اور اعلی تعلیم دے رہے ہیں اس لیئے آپ کا کام صرف اپنی پڑھائی پر توجہ دینا ہے تا کہ آپ آنے والے چیلینجوں کا مقابلہ کر سکیں سکول کی ہیڈ مسٹریس روبینہ اشتیاق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ والدین اپنے بچوں کو ہمارے پاس بھیجتے ہیں اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ بچوں کے اندر چھپا ہوا ٹیلینٹ باہر سامنے لائیں میں اور میری پوری محنتی ٹیم جن میں نائلہ ارم، صحالمہ اکرام،صدف عنبرین، آمنہ بی بی ،مصباح طاہر،زویا آصف،سمیرا ریاض،نادیہ شامل ہیں سکول میں بہترین نتائج دینے کیلیئے دن رات محنت کر رہی ہیں بچوں کو معیاری تعلیم دینا ہمارا فرض اور ہماری ڈیوٹی ہے بچوں کو بہتر تعلیم دے کر ہی ہم رزق حلال کمائیں گئے اسی وجہ سے آج ہمارے سکول کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے ہمارے سکول میں بچوں کی تعداد میں بھی بتدریج اضافہ جا رہا ہے جس کا واضح ثبوت ہے کہ علاقہ کے لوگ ہمارے سکول کی تعلیمی پالیسیوں کو اچھا سمجھ رہے ہیں میں بچوں کے والدین کا تہہ دل شکریہ ادا کرتی ہوں کہانہوں نے اپنا قیمتی وقت نکا ل کر ہماری تقریب کو رونق بخشی ہے میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ میں اور میری پوری ٹیم مستقبل میں بھی والدین کو اسی طرح کے عمدہ اور اہمیت کے حامل نتائج فراہم کریں گئے اس موقع پر سکول کی سابق ہیڈ مسٹریس میڈمشائستہ محبوب،فردوس بی بی سکول کونسل کے ممبران بچوں کے والدین اور علقہ بھر سے عوام کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی تقریب کے آخر مین مہمان خصوصی محترمہ عائشہ قیوم سکول کی ٹیچرز اور سکول کونسل کے ممبران نے پوزیشن ہولڈرز بچوں میں انعامات تقسیم کیئے ہیں