گرمیوں کے آتے ہی غیر معیاری اور مضر صحت آئس کریم کی فروخت شروع
سائیکل اور موٹر سائیکل سوار گلی محلوں میں سرعام بیماریاں بانٹنے لگے۔
ناقص اجزاء سے بنی آئس کریم سے بچوں کے گلے اور معدے خراب ہونے لگے۔
اسلام پورہ جبر۔نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد انجم ملک;گرمیوں کے شروع ہوتے ہی گلی محلوں میں مضر صحت آئس کریم اور قلفیوں کا کاروبار زور پکڑ گیا ہے، غیر معیاری آئس کریم کھانے سے بچے بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ اور گردونواح میں سائیکلوں اور موٹر سائیکلوں پر آئس کریم بیچنے والوں نے معصوم بچوں کی جانیں داؤ پر لگا دی ہیں۔ ناقص اجزاء سے بنی آئس کریم کے نام پر رنگ ملی برف سےبچوں کے گلے اور معدے خراب ہورہے ہیں۔ جبکہ کئی دفعہ ایسی آئس کریم سے کیڑے مکوڑں کے اجزاء بھی نکلے ہیں۔ اہلیان علاقہ نے اپیل کی ہے کہ ایسی مضر صحت آئس کریم بچوں کو نہ لے کے دی جائے اور متعلقہ ادارے اس مسئلے پر ایکشن لیں تاکہ معصوم بچے بیماریوں سے محفوظ رہیں۔