DailyNews

Birmingham stabbing: Man dies after knife attack

برمنگھم میں ایک شخص کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا

برمنگھم میں ایک شخص کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا۔ 24سالہ نوجوان گزشتہ روز سمتھس وڈ کے علاقے آرن وے میں چاقو کے زخموں کے ساتھ پایا گیا تھا۔ ویسٹ مڈ لینڈز پولیس نے کہا ہے کہ زخمی تھوڑی دیر بعد ہی چل بسا تھا۔ ڈیٹیکٹو انسپکٹر مائیکل ایلن نے کہا ہے کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ ایک شخص کی جان چلی گئی اور گواہ آگے آئیں۔ چیف کانسٹیبل ڈیو تھامپسن نے کہا ہے کہ شہر میں نائف کرائم ایک ایمرجنسی ہیں اور افسران اور گشت میں اضافہ کیا جائے گا۔ ہوم آفس کے مطابق ویسٹ مڈ لینڈز اپریل2017ء اور مارچ 2018ء کے درمیان فی کس آبادی کے لحاظ سے نائف کرائم کے حوالے سے تیسری بلند ترین سطح کا حامل ہے۔ وزیر داخلہ ساجد جاوید نے برمنگھم میں نائف کرائم کے حوالے سے گزشتہ ماہ بہت تشویش کا اظہار کیا تھا۔ دریں اثناء پولیس نے کہا ہے کہ سائوتھ ویسٹ لندن میں کار کے اندر چاقو سے قتل کیا گیا شخص سفاکانہ اور ٹارگٹ حملے کا نشانہ بنا۔ 40سالہ ڈرائیور پر اس وقت3افراد نے چاقو کے متعدد وار کیے جب وہ جمعہ کو کلپہم کامن ٹیوب اسٹیشن کے نزدیک
کلپہم پارک روڈ لوٹ رہا تھا، وہ موقع پر ہی چل بسا اور اس کے لواحقین کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

Birmingham; A man has been stabbed to death in the street in Birmingham.The victim, 24, was found with stab injuries in Arran Way in the Smith’s Wood area of the city at about 23:15 GMT . West Midlands Police said the man died at the scene shortly after.

Show More

Related Articles

Back to top button