DailyNewsKallar Syedan

Shah Bagh; Annual prize ceremony held at high school, Phalina with Malik Sohail Ashraf

گورنمنٹ ہائی سکول پھلینہ تحصیل کلر سیداں میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

شاہ باغ ، کلر سیداں ۔ یاسر ملک ۔نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ۔۔۔ گورنمنٹ ہائی سکول پھلینہ تحصیل کلر سیداں میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک ،چیئرمین یو سی کنوہا پرویز اختر قادری ، ڈاکٹر رافعہ زریں ، خالد قریشی اور حسن محمود بھٹی نے شرکت کی سکول کے طلباء نے ملی نغمے ، خاکے اور ٹیبلو پیش کیے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی اس موقع پر سینئر ہیڈ ماسٹر محمد رضا وینس نے سالانہ رپورٹ پیش کی سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی تربیت کرنا ہمارا فرض ہے انہوں نے طلباء سے کہا کہ آج کے دور میں وہ تمام سہولیات گورنمنٹ سکولوں میں موجود ہیں جو ہمارے دور میں میسر نہیں تھیں اس لیے آپ کا کام صرف پڑھائی کرنا ہے تا کہ آپ آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکیں ۔ سٹیج کے فرائض محمد عقیل الرحمن اور ابرار اختر نے سر انجام دیے اس موقع پر محمد سلیمان ،وقاص شفیق اور محمد تنزیل الرحمن کو بیسٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button