DailyNews

Rawalpindi; Man murdered and buried under house he was building ten days before he got married in village Sirhindi, Rawat

تھانہ روات کے علاقہ سرہندی میں شادی سے10 دن قبل جواں سالہ نوجوان پر اسرار طور پر قتل ،نعش زیر تعمیر مکان سے ملی

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ماڈل تھانہ روات کے علاقہ سرہندی میں شادی سے10 دن قبل جواں سالہ نوجوان پر اسرار طور پر قتل ،نعش زیر تعمیر مکان سے ملی ،گردن پر معمولی نشانات ،علاقہ میں خوف وہراس ،پوسٹمارٹم مکمل ،تفصیلات کے مطابق سرہندی کا رہائشی نوجوان نثار ولد اکثر علی حسب معمول رات کو سونے کیلئے برلب سڑک اپنے ہی زیرتعمیر مکان میں گیا اور صبح دیر تک بیدار نہ ہوا جس پر اہلخانہ نے تلاش شروع کی تو متوفی نوجوان کی لاش زیرتعمیر مکان کے اندر چارپائی پر پڑی ہوئی تھی اور اوپر لحاف اوڑھا ہوا تھا بازو بھی اوپر کی طرف مڑے تھے جبکہ بظاہر گردن پر نشانات واضح تھے ورثاء کے مطابق متوفی نوجوان کی 10 دن بعد شادی شروع ہونے والی تھی جسکی تیاریاں مکمل تھیں جسے نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ہے تاہم ایچ آئی یو صدر سرکل پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے لی اور ورثاء کے مطالبہ کے بعد پوسٹمارٹم کیلئے روانہ کر دی ،پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ ملنے کے بعد اصل تفتیش کی جائے گی۔


روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات کے علاقہ میں چوری کی ایک اور واردات، نامعلوم چوروں نے گھر سے 10 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،80 ہزار روپے نقدی ،اور اسلحہ لوٹ لیا بڑھتی وارداتوں پر ایس ایچ او روات اعجاز قریشی و سرکل افسران کی نااہلی پر متاثرین و معززین علاقہ کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ فیز8 کے رہائشی ظہیرالدین بابر ولد چوہدری محمود احمد نے پولیس کو رپٹ درج کرائی کہ میں بیرون ملک ہوتا ہوں میری غیر موجودگی میں چوروں نے میرے گھر کے تالے توڑ کر اندر سے 10 لاکھ روپے مالیت کے20 تولے طلائی زیورات ،80 ہزار روپے نقدی ،پسٹل 9 ایم ایم ،رائفل12 بور و دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں قبل ازیں بھی چوروں نے فیز8 میں10 سے زائد گھروں کا صفایا کرتے ہوئے مکینوں کو زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا متاثرین و معززین نے بڑھتی وارداتوں اور ایس ایچ او روات اعجاز قریشی کی نااہلی پر شدید احتجاج کیا ہے ۔


روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)گورنر ہاؤس مری کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے اور سانولی ٹی بی ہسپتال کو جنرل ہسپتال کا درجہ دلوانے کے فیصلہ پرپاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے حلقہ این اے57 پروفیسر صداقت علی عباسی کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے الیکشن کے دوران ووٹروں سے کئیے گئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا نا شروع کر دیا ہے سرکل ساگری کی یونین کونسلوں میں ترقیاتی منصوبہ جات کے آغاز اور یوسی تخت پڑی و بگاشیخاں میں پسماندگی کے خاتمہ کیلئے کروڑوں روپے کی گرانٹ کے اقدام کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار چےئرمین یونین کونسل تخت پڑی چوہدری خلیل احمد ،جنرل کونسلر راجہ جہانگیر،جنرل کونسلرملک سعید ،جنرل کونسلر چوہدری مرزا خان ،جنرل کونسلر چوہدری مقدس ایڈوکیٹ ،یوتھ کونسلر ملک بلال ،ممبر مصالحتی کمیٹی چوہدری اختر حمید ،حاجی نصیر علی ،چوہدری یاسین گجر ،ملک قیوم ،چوہدری سہیل طارق ،چوہدری عمران نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ نو منتخب ایم این اے پروفیسر صداقت علی عباسی نے مدبرانہ صلاحیتوں کو برائے کار لا کر حلقہ این اے57 کی محرومیوں اور پسماندگی کے خاتمہ کیلئے تعمیرو ترقی کا سفر جاری رکھ کراربوں روپے کی گرانٹ کا اعلان کر کے عوام علاقہ کے دل جیت لئیے ہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button