Kallar Syedan; Three clinics in Kallar Syedan region sealed by Punjab health care commission
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے کلر سیداں اور گردونواح میں متعدد میڈیکل و ڈینٹل کلینکس کی چیکنگ کے دوران لیبارٹری سمیت تین کلینک سیل کر دئیے
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے کلر سیداں اور گردونواح میں متعدد میڈیکل و ڈینٹل کلینکس کی چیکنگ کے دوران لیبارٹری سمیت تین کلینک سیل کر دئیے۔کلر سیداں میں ایک ڈینٹل کلینک،چوکپنڈوری میں لیبارٹری جبکہ دوبیرن کلاں میں کلینک کوسر بمہر کر دیا اس کے علاوہ میڈیکل اسٹورز بھی چیک کئے اطمینان کا اظہار کیا۔ بعض عطائی ڈاکٹروں نے پی ایچ سی کی ٹیم کو دیکھ کر اپنے کلینک بند کر کے راہ فراراختیار کر لی۔
Kallar Syedan; Three clinics in Kallar Syedan region were sealed by Punjab health care commission after sudden check up at the clinic. Amongst clinics closed were in Chauk Pindori, Kallar Syedan and Doberan Kallan.
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پھلینہ میں منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعاما
Annual prize ceremony held at Gov boys high school, Phalina
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )پی ٹی آئی کے رہنما سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی تربیت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پھلینہ میں منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چئیر مین پرویز اختر قادری،راجہ اظہر اقبال، راجہ عبدالطیف، محمد جنید بھٹی،ملک ناہید اختر، ڈاکٹر رافعہ زریں بخاری، خالد قریشی ،حسن محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔حافظ سہیل اشرف نے کہا کہ گورنمنٹ مدارس میں آج جدید سہولیات میسر ہیں طلبا کو کتب تک فراہم کی جاتی ہیں جبکہ ماضی میں اس طرح کی سہولیات میسر نہ تھیں ۔انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ دستیاب سرکاری سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اور تعلیم کے ذریعے جہالت اور غربت کے خلاف جہاد میں اپنا کردار ادا کریں ۔نظامت کے فرائض محمد عقیل الرحمان اور ابرار اختر سے سر انجام دئیے اس موقع پر محمد سلیمان ،وقاص شفیق اور محمد تنزیل الرحمان کو بہترین اساتذہ کے ایوار ڈ بھی دئیے گئے ۔
سول جج چوہدری محمد اسلام نے,اپنے اعزاز میں کلر بار کی جانب سے منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب
Reception held for civil judge Ch M Islam
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )سول جج چوہدری محمد اسلام نے کہا ہے کہ انصاف کی فوری فراہمی سے معاشرتی تناؤ کو ختم کیا جا سکتا ہے بینچ اور بار مقدمات کے جلد فیصلوں میں اپنا کردار ادا کر یں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں کلر بار کی جانب سے منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت بار کے صد ر سید سبط الحسن نقوی نے کی ۔اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر ،سول جج محمد عمران امیر اور وکلا بھی موجود تھے ۔چوہدری محمد اسلام نے کہا کہ مقدمات کے جلد فیصلوں سے معاشرے پر اچھے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اس کے لیے بینچ اور بار کے علاوہ پولیس کو بھی جدید خطوط پر کام کرنا ہو گا اور ہم سب کو جھوٹے گواہوں کو بے نقاب کرنے اور اس سے لوگوں کو آزاد کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔اس موقع پر بار کی جانب سے چوہدری محمد اسلام کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔
ریٹائرڈ مدرس کی گاڑی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے باہر سے چوری
Master M Raza of Rakh, Dhamali car stolen
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )ریٹائرڈ مدرس کی گاڑی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے باہر سے چوری ہو گئی ،کلر سیداں کے ریٹائرڈ مدرس احمد رضا ڈھوک رکھ ساکن دھمالی نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے اکاؤنٹس آفس کے باہر دن تین بجے اپنی گاڑی کھڑی کی تھی پندرہ منٹ بعد واپس آیا تو کھڑی گاڑی غائب تھی ۔گاڑی کے اندر میری بیوی کا پاسپورٹ اور دیگر اسناد بھی تھیں سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔