Kallar Syedan; Man shot dead in Doberan Kallan after he walked in to family home at middle of the night
دوبیرن کلاں,شادی شدہ خاتون سے ملنے آنے والے ملزم نے خاتون کے دیور کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا،
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )شادی شدہ خاتون سے ملنے آنے والے ملزم نے خاتون کے دیور کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا،مقتول کی ایک ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی یہ واقعہ رات گئے قصبہ دوبیرن کلاں میں پیش آیا۔محمد ساعت ولد جمال دین بھٹی نے کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا جاوید اقبال دبئی میں مقیم ہے اس کی اہلیہ جو کہ تین بچوں کی ماں ہے اور ہمارے ہی ساتھ رہائش پذیر ہے گزشتہ شب بارہ بجے کے بعد میں اور میری بیوی عفت بتول قدموں کی آہٹ سن کر اٹھ بیٹھے اور کمروں کی لائٹیں آن کر دیں تو دیکھا کہ یامین کیانی ولد قربان حسین سکنہ پنڈ بینسو میری بہو شمیم اختر کے کمرے کے دروازے کے پاس کھڑا تھا جس کو میرے بیٹے تنویر اقبال نے کہا کہ تم اندر کیوں آئے ہوتو ملزم یامین کیانی نے پستول تیس بور سے میرے بیٹے تنویر اقبال پر فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔یاد رہے کہ مقتول تنویر اقبال نے ایک ماہ قبل ہی شادی کی تھی کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک طارق محمود نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )مقتول تنویر اقبال کو دوبیرن کلاں میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے فرزند راجہ فرخ پرویز ،چیئر مین چوہدری شفقت محمود،چیئر مین سید راحت علی شاہ، ٹھیکیدار محمد بشارت ،مسعود احمد بھٹی، نصرت اقبال بھٹی، علی افسر بھٹی، صوفی بشیر خان ، خان شبیر خان ، یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ، محمد اعجاز بٹ، ماسٹر تصور حسین، چوہدری عبدالجلیل ، قاضی امجد محبوب ، چوہدری ذوالفقار ، بلال قیوم چغتائی ،احسان الحق قریشی ،ارشد محمود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی ۔
Kallar Syedan; Tanvir Iqbal Bhatti (Pictured above) was shot dead by Yameen Kiyani son of Qurban Hussain of village Pind Bainso. It is alleged that Yameen Kiyani was seen with women of a family of Tanvir Iqbal Bhatti and confronted Yameen Kiyani and was shot dead.
پانی بھرنے پر خواتین کے درمیان تو تکرار کے نتیجہ میں جیٹھ نے دیورانی کو بالوں سے پکڑ کر صحن میں گھسیٹا
M Irfan drags sister in law from her hair in village Chanam
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )پانی بھرنے پر خواتین کے درمیان تو تکرار کے نتیجہ میں جیٹھ نے دیورانی کو بالوں سے پکڑ کر صحن میں گھسیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔مسماۃ کنیز فاطمہ زوجہ ظفر اقبال سکنہ چنام نے پولیس کو بیان دیا کہ میرا شوہر بیرون ملک مقیم ہے گزشتہ روز میرا اور میرے جیٹھ محمد عرفان کی بہو کیساتھ پانی بھرنے پر تو تکرار ہوئی جس کے بعد جیٹھ عرفان مشتعل ہو کر میرے گھر میں داخل ہو گیا اور مجھے بالوں سے پکڑ کر صحن میں گھسیٹنا شروع کر دیا،لاتوں سے مارا اور میری کمر پر ڈنڈے برسائے اور منہ پر بوٹ مارے جس سے میں زخمی ہو گئی اور ملزم فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔
سیا لکو ٹ میں عا لمی تا جد ا ر ختم نبو ت کا نفر نس
Saibzada Haq Khateeb public address in Silakot brings out massive crowd
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )سپہ سا لا ر عقید ت تا جد ا ر ختم نبو ت صا جز ا د ہ حق خطیب حسین علی با د شا ہ سر کا ر نے کہا کہ دعا کرنا ہمار کام ہے جبکہ ہماری دعا کو مقبولیت کا شرف بخشنا اللہ کا کام ہے۔اللہ کا وعدہ ہے کہ کوئی جب مجھ سے دعا مانگتا ہے تو میں اس کی دعا کو قبول کرتا ہوں۔ مسلما نا ں د ہشت گر د نہیں ہو سکتا صو فیاء نے توحیدوعشق مصطفی ﷺ کوپروان چڑھانے کے لئے خلق خداسے محبت کادرس دیا اللہ سے محبت کرنے والا اس کی مخلوق سے بے تعلق نہیں رہ سکتا۔ ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے سیا لکو ٹ میں عا لمی تا جد ا ر ختم نبو ت کا نفر نس سے خطا ب کے د و را ن کیا حق خطیب حسین علی با د شا ہ سر کا ر نے کہا کہ مسلما نا ں د ہشت گر د نہیں ہو سکتا مسلما نا ں تو مظلو م ہے د ہشت گر د و ہ ہیں کہ جو مسا جد کے ا ند ر ہما ر ا خو ن بہاتے ہیں آ ج پو ر ے عا لم ا سلا م کو پتا چل گیا ہے کہ مسلما نا ں د ہشت گر د نہیں ہیں ا للہ تعا لی کر م فر ما ئے ہم ا پنے نبی ﷺ سے ا و ر ملک پا کستا ن سے محبت کر نے و ا لے ہیں ہماری عزت وحرمت اسی میں ہے کہ ہم دامن مصطفی ﷺ سے وابستہ ہوجائیں، محبت کا صرف دعویٰ نہیں بلکہ عمل سے اس کاثبوت بھی دیاجاناچاہیے۔ انھوں نے نئی نسل پر زور دیتے ہوئے کہاکہ عزتیں اوررفعتیں اسوہ رسول ﷺ پر عمل پیراہونے میں ہے، اپنے ماضی سے مضبوط تعلق کے ساتھ جدیدعلوم سے اپنے مستقبل کوتابناک کیاجائے۔
تعزیت
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )راجہ شاہ رخ پرویز ،چیئر مین سید راحت علی شاہ، محمد اعجاز بٹ، یاسر بشیر راجہ، چوہدری تصور حسین، مسعود احمد بھٹی، ارشد محمود بھٹی، احسان الحق قریشی نے دوبیر ن کلاں جا کر معروف سیاسی سماجی رہنما ملک شیر احمد سے ان کی بیٹی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔