Kallar Syedan; Road surfacing work to start on Rawat, Kallar to Dhungalli road at the cost of 4 Caror Rps
پنجاب ہائی وے نے روات کلر دھانگلی روڈ کی مرمت اور سرفیسنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر چار کروڑ کی لاگت آئے گی
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)پنجاب ہائی وے نے روات کلر دھانگلی روڈ کی مرمت اور سرفیسنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر چار کروڑ کی لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ تین ماہ میں مکمل ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے نے گزشتہ برس روات دھانگلی روڈ کی سرفیسنگ کا کام شروع کیا تھا جو موسم کی خرابی کے باعث موخر کر دیا گیا تھا اب اسے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آئندہ تین سے چار ایام میں سڑک کی مرمت کا کام شروع کر دیا جائے گا ۔ہائی وے کے مطابق مانکیالہ سے کلر سیداں بائی پاس تک دو رویہ سڑک کی مرمت اور ریسرفیسنگ کی جائے گی جس سے حالیہ بارشوں سے سڑک کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ ہو جائے گا۔انہوں نے واضع کیا کہ کلر سیداں سے دھانگلی سڑک کی تعمیر و مرمت اس منصوبے میں شامل نہیں ہے ۔
آج مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو جس انتقام کا سامنا ہے بہت جلد پی ٹی آئی کو بھی اسی راستے سے گزارا جائے گا۔
PTI Will face same fate as PML-N and PPP are going through at the moment
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنانا جمہوریت کو بند گلی میں دھکیلنے کے مترادف ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب پیپلز پارٹی کلر سیداں سٹی کے صدر نصیر اختر بھٹی کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ ،نوید اختر مغل، زین العابدین عباس،حاجی شوکت علی ،عاطف اعجاز اور دیگر بھی موجود تھے ۔چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ بھٹو عدالتی قتل کا شکار ہوئے بینظیر بھٹو بڑی رہنما تھیں انہیں شہید کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ،نواز شریف کو بھی مقدمات میں ملوث کرنے کا مقصد احتساب نہیں بلکہ احتساب کے نام پر سیاستدانوں کو بدنام کرنا ہے ۔ملک چلانا اداروں کا کام نہیں یہ پارلیمان اور سیاستدانوں کا کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر آج مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو جس انتقام کا سامنا ہے بہت جلد پی ٹی آئی کو بھی اسی راستے سے گزارا جائے گا۔
کلر سیداں پولیس سٹیشن کے باہر کھڑا دوکاندار کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا
Motorbike belonging to Latif of Saroha stolen from out side police station
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس سٹیشن کے باہر کھڑا دوکاندار کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا ،مغل بازار کا دوکاندار لطیف ساکن سروہا مقامی عدالت میں کسی کام کے سلسلے میں گیا اور وہاں پارکنگ ہونے کے باوجود اس نے اپنا یاماہا موٹر سائیکل پولیس سٹیشن کے مین گیٹ کے باہر کھڑا کر دیا اور خود عدالت چلا گیا ۔واپس آیا تو موٹر سائیکل موجود نہ تھا وہ چوری کی شکایت لے کر پولیس سٹیشن گیا تو پولیس نے اسے درخواست کے ہمراہ شام کو آنے کا کہہ کر بھیج دیا وہ شام کو دوبارہ تھانے گیا تو تھانے کے باہر ہی اس کا موٹر سائیکل موجود پایا گیا اور مقامی پولیس نے بھی موٹر سائیکل کی تلاش میں اس کی مدد کی ۔
گزشتہ روز نا معلوم ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا دوکاندار عاصم آپریشن کے بعد بھی بارہ گھنٹوں سے بیہوش پڑا ہے
Shopkeeper Asim Javed shot and injured on Kallar bridge fighting for his life
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)گزشتہ روز نا معلوم ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا دوکاندار عاصم آپریشن کے بعد بھی بارہ گھنٹوں سے بیہوش پڑا ہے ،عاصم گزشتہ شام چوآخالصہ میں اپنی دوکان بند کر کے نئی آبادی چوآخالصہ غربی جا رہا تھاکہ راستے میں کھڑے ملزم نے اسلحہ کے زور پر اسے روکا اور گولی مار کر فرار ہو گیا۔راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں آپریشن کے بعد بارہ گھنٹے گزرنے کے باوجود وہ ہوش میں نہ آسکا۔
ا ر سلا ن ا فتخا ر ر شتہ ا ز د و ا ج سے منسلک ہو گئے
Wedding of Arsalan Iftikhar celebrated in Kallar Syedan
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)ملک محمد نثا ر کے بھتیجے ا و رملک محمد ا فتخا ر کے فر ز ند ا ر سلا ن ا فتخا ر ر شتہ ا ز د و ا ج سے منسلک ہو گئے ، د عو ت و لیمہ میں مسعو د ا حمد بھٹی،سا ئیں آ صف حسین ،ملک محمد فیا ض،ملک ضمیر،ملک فیصل،سر د ا ر محمد تا ج،ملک ز ا ہد،ر ا جہ ر ا شد سہیل،ذ یشان،ملک ا للہ د تہ،سر د ا ر ا شفا ق ،راجہ محمد سعید،جاوید اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔
ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر سید ساجد حسین شاہ انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ میں ادا کی گئی
Ex headmaster Syed Sajid Hussain Shah passed away in Choa Khalsa
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر سید ساجد حسین شاہ انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ میں ادا کی گئی جس میں چیئر مین سید راحت علی شاہ، پیر سید حسن ناصر نقوی، سید وقاص حیدر ایڈووکیٹ، سید آصف علی شاہ، کلب عباس جعفری ، سردار صلاح الدین احمد، ماسٹر حامد محمود کے علاوہ پی ٹی یو کے رہنماؤں اور اساتذہ نے شرکت کی ۔
ظہیر شہزاد کو چوآخالصہ میں سپردخاک کر دیا گیا
EX MCB Cashier Raja Shezad Zaher buried in his native village Choa Khalsa
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)ظہیر شہزاد کو چوآخالصہ میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں چیئر مین سید راحت علی شاہ، چیئر مین ٹھیکیدار بشارت، مخدوم حسن ناصر نقوی،چوہدری غلام شبیر، شیخ غلام شبیر، چوہدری توقیر اسلم، مسعود احمد بھٹی،پرویز کیانی، نور الٰہی نوری،امجد بھٹی،ٹھیکیدار ظہیر، طاہر محمود بھٹی،چوہدری شفیق، منیر چشتی، ڈاکٹر لاڈلے حسن خان ، احسان الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔