DailyNews

Blackburn; Reception held for Hafiz M Naseer by Haji M Zubair of Manjotha

بلیک برن حاجی محمد زبیر آف منجوٹھہ کی طرف سے حافظ محمد نصیر کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام ۔

بلیک برن میں مقیم منجوٹھہ کے رہائشی مشہور و معروف شخصیت حاجی راجہ محمد زبیر کی طرف سے پاکستان سے آئے ہوئے حافظ محمد نصیر کے اعزاز میں ایک زبردست دعوت کا اہتمام اپنی رہائش گاہ پر کیا۔ جس میں حافظ محمد نصیر کے علاوہ فخرےٹکال راجہ لیاقت صاحب، فخرے منجوٹھہ چوہدری غلام صدیق، راجہ سکندر ، محمد یاسر، عمران بھٹی، عرفان بھٹی، راجہ مہیب زبیر، راجہ تبارک زبیر، راجہ ضیارب زبیر اور راجہ تبسم زبیر نے شرکت کی ۔ راجہ زبیر اور ان کے صاحبزادوں نے اپنی رہاءش گاہ آنے پر حافظ محمد نصیر کا زبردست استقبال کیا اور مختلف قسم کے کھانوں سے اپنے مہمانوں کی خدمت بھی کی ۔ پاکستان سے آئے ہوئے مہمان حافظ محمد نصیر نے راجہ زبیر اور ان کی فیملی کا شکریہ ادا کیا اور بہت لطف اندوز بھی ہوئے ۔ کھانے کے بعد علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ راجہ زبیر آف منجوٹھہ اپنے علاقے سے آنے والے لوگوں سے محبت کرتے ہیں اور ان کے اعزاز میں اسپیشل دعوت کا بھی اہتمام کیا کرتے ہیں ۔

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button