DailyNewsGujarKhanHeadline

Sohawa; Over 300 patients seen at free eye camp set up at Deewan e Hazoori

دیوان حضوری میں چوتھے سالانہ فری آئی کیمپ کا انعقاد

دیوان حضوری میں چوتھے سالانہ فری آئی کیمپ کا انعقاد
تین سو سے زائد مریضوں کو مفت معائنہ، ادویات اور عینکوں کی فراہمی کے علاوہ مفت آپریشن کی سہولیات فراہم کی گئیں

سوہاوہ(ظفرغوری) دیوان حضوری میں چوتھے سالانہ فری آئی کیمپ کا انعقاد، تین سو سے زائد مریضوں کو مفت معائنہ، ادویات اور عینکوں کی فراہمی کے علاوہ مفت آپریشن کی سہولیات فراہم کی گئیں، اہالی علاقہ کی جانب سے کیمپ کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوہاوہ کے نواحی علاقے دیوان حضوری میں ڈی ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی ڈاکٹر چوہدری ادریس اکبر، پی پی پی ناروے کے سینئر نائب صدر علی اصغر شاہد اور سیاسی وسماجی شخصیت حافظ عظمت علی اعوان کی جانب سے علاقہ کی عوام کے لئے چوتھے سالانہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ الشفا ء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی کے ماہر امراض چشم ڈاکٹر عارف اللہ سمیت تکنیک کاروں مخمل شاہ، محمد جمیل، زین العابدین، شان عطا، شاہد ، بشیر، سعید اورفائزہ نے تین سو سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ کیا اور انکو مفت ادویات اور عینکوں کی فراہمی کے علاوہ جن مریضوں کے آپریشن ناگزیر تھے انکو الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی میں لیجاکر انکا آپریشن کیا جائے گا جس کے تمام تر اخراجات کیمپ کے منتظمین کی جانب سے ادا کیے جائیں گے۔ اس موقع پر مختلف مضافاتی علاقوں سے آنے والے مریضوں کے لئے دن کے کھانے کی سہولت بھی مہیا کی گئی۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیمپ کے منتظمین نے بتایا کہ اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد علاقہ کے غریب عوام جو کہ راولپنڈی و دیگر دور دراز علاقوں میں آنکھوں کی بیماریوں کا مہنگا ترین علاج کرانے کی استطاعت نہیں رکھتے ایسے مریضوں کو مفت طبی معائنے ، ادویات و عینکوں کی فراہمی کے علاوہ مہنگے ترین آپریشن کی مفت سہولیات مہیا کرنا ہے۔اہالی علاقہ نے مفت طبی سہولیات فراہم کئے جانے پر کیمپ انتظامیہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

Sohawa; The fourth free eye camp was set up at Deewan e Hazoori, where over 300 patient were given free medical under the guidance of Al Shaffa trust. 


فلاحی ادارے مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول سید حسین میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات
مہمانان خصوصی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کئے جبکہ اساتذہ کو شیلڈز پیش کی گئیں

Annual function held at Gov Model primary school, Syed Hussain

سوہاوہ(ظفرغوری) فلاحی ادارے مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول سید حسین میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات، طارق ناصر مہمان خصوصی تھے، عمر بھٹی، رانا عمر، محمد ہارون اورگوجرخان سے کامران مرزا بھی انکے ہمراہ موجود تھے،مہمانوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کئے، اہالی علاقہ کا فلاحی تنظیم کو خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقے سید حسین میں فلاحی ادارے مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام گورنمنٹ پرائمری سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینئر پروگرام آفیسر (UK) طارق ناصر، اسلام آباد آفس سے HR مینجرعمر بھٹی، رانا عمرپروجیکٹ مینجر(PSSP)، محمد ہارون، اطہر طارق(پروجیکٹ کوآرڈینیٹر) ، ایریا مینجر مسلم ہینڈز گوجرخان کامران مرزا تھے۔ اس موقع پر مہمانوں نے طلباء میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعامات تقسیم کیے جبکہ اساتذہ کوشیلڈز پیش کی گئیں۔ اہل علاقہ نے طلباء کی حوصلہ افزائی اور علاقے میں سماجی خدما ت سرانجام دینے پر فلاحی تنظیم مسلم ہینڈز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔


ظفرغوری(تحصیل رپورٹر۔سوہاوہ)
سوہاوہ‘ دیوان حضوری میں فری آئی کیمپ میں ڈاکٹر ادریس اکبر، حافظ عظمت علی اعوان، کرنل (ر) انیس اکبر، لائن خالد محمود شریک ہیں،مریضوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ ، ادویات اور عینکوں کی فراہمی کی جارہی ہے ۔
سوہاوہ‘ فلاحی ادارے مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام گورنمنٹ پرائمری سکول سید حسین میں مہمان خصوصی طارق ناصر خطاب کررہے ہیں، دوسری جانب طلباء میں انعامات تقسیم کئے جارہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button