DailyNews

Rawalpindi; Rawat police confiscate fire arms and drugs in raids taken out in Rawat

روات پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں ،بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )روات پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں ،بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد ،6 ملزمان گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز قریشی کی نگرانی میں روات پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش اسد محمود ولد مصدق حسین کے قبضہ سے1090 گرام چرس ،عاطف خان کے قبضہ سے1100 گرام چرس ،عمران ولد کمال کے قبضہ سے5 بوتل شراب ،حیات خان کے قبضہ سے270 گرام چرس ،عامر سہیل سے پسٹل30 بور ،صداقت حیات سے پسٹل30 بور ،مختار ولی سے پسٹل30 بور ،وقار احمد ولد اسرار احمد کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کر لئیے جبکہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر دو ملزمان شہزاد خان اور فہد خان کو 3 لڑکیوں سمیت غیر اخلاقی حرکات کے دوران گرفتار کر لیا اور انکے خلاف مقدمات درج کر لئیے گئے۔

استحکام پاکستان و تحفظ مسلمانان عالم کانفرنس ریلی آج23 مارچ بروز ہفتہ بوقت صبح10 بجے مین جی ٹی روڈ روات کے مقام پر انعقاد پذیر ہو گی

Pakistan day celebration rally taken out in Rawat

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)استحکام پاکستان و تحفظ مسلمانان عالم کانفرنس ریلی آج23 مارچ بروز ہفتہ بوقت صبح10 بجے مین جی ٹی روڈ روات کے مقام پر انعقاد پذیر ہو گی جس میں خصوصی خطاب نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم اور مرکزی راہنماء جے یو آئی اسلام آباد علامہ مولانا شبیر احمد کاشمیری کا ہو گا ۔جماعت اسلامی روات کے راہنماء لالہٰ اورنگزیب نے عوام الناس سے شرکت کی اپیل کی ہے 

Show More

Related Articles

Back to top button