DailyNewsKallar Syedan

Sahot Badhal; Namaz e janaza of Ch M Iltaf “Mona” held at his native village

چوہدری محمد الطاف ڈھوک چوہدریاں میں سپرد خاک،ان کی لاش کل ویرانے سے ملی تھی

سہوٹ بدال ،گزشتہ پانچ دن سے لاپتہ چوہدری الطاف المعروف چوہدری مونا کی لاش جمعرات شام پانچ بجے کے قریب ویرانے سے ملی تھی،رات کو پوسٹمارٹم کے بعد تھانہ کلر سیداں نے میت ورثاء کے حوالے کر دی ،آج جمعۃ المبارک کو دن گیارہ بجے انہیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا،وہ چوہدری محمد ذوالفقار،چوہدری ابرار حسین،چوہدری آفتاب،چوہدری خرم شہزاد کے بھائی تھے،نماز جنازہ میں انسپکٹر حاجی چوہدری محمد ضمیر،چےئرمین راجہ پرویز اختر قادری،سابق کونسلر چوہدری وحید امجد،کونسلر محمد گلفراز بٹ،پرویز کیانی یو کے،منظور کیانی، ڈاکٹر ربنواز راجہ،ملک محمد اشفاق،پرویز اختر بھٹی،چوہدری وقاص گجر،چچا اختر لنگڑیال،حافظ محمد یاسین لنگڑیال،راجہ ذوالفقار کالالنگڑیال، قاری اللہ دتہ سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی،مرحوم مینا کاری کا بہترین کاریگر تھا،پوسٹمارٹم رپورٹ ابھی تک نہیں آئی جس سے معلوم ہو سکے کہ یہ قتل ہے یا حادثہ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button