مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ممبر قومی حلقہ این اے ستاون صداقت علی عباسی سے چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کی ملاقات ۔یوسی ہوتھلہ کے 10گاؤں کے لیے سوئی گیس کی منظوری اور سروئے کر انے پر شکریہ ادا کیا اور اس کے لیے جلد از جلد گرانٹ مہیا کر نے کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم نے ممبر قومی حلقہ این اے ستاون صداقت علی عباسی سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور ان کو اپنی یونین کونسل کے 10گاؤں بھون اعوان ،ڈھنگور ، گھر مالہ ،سنگھوٹ سیداں ، جباں راجگان ،کلیال ،پنیالی ،ڈبر ،پاپین اور موضع نتھوٹ کی وہ آبادی جہاں سروئے نہیں ہوا تھاان کی لیے سوئی گیس کی منظور ی کرانے اور اور سروئے کر انے پر شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ ان علاقوں کے لیے جلد از جلد ان کے لیے فنڈز ریلیز کر یں جس پر ممبر قومی حلقہ این اے ستاون صداقت علی عباسی نے ان کو جلد از جلد فنڈزملیں گے ۔
Kahuta; Chairman Union Council Hothla Raja Amir Mazhar met with MNA Sadaqat Abbassi and thanked him for gas supply in ten villages. The survey for the ten villages has now been completed.
کہوٹہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کلین اینڈ گرین پنجاب پر وگرام کے تحت منعقدہ تقریب کا اہتمام
Clean and green programme held at THQ hospital
کہوٹہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کلین اینڈ گرین پنجاب پر وگرام کے تحت منعقدہ تقریب کا اہتمام ۔ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد ، ACکہوٹہ گوہر زمان وزیر،APSکہوٹہ سعود خان ، چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی ، جنرل سیکرٹری راجہ الطاف ،ڈی ایچ او ڈاکٹر ضیا اللہ ،ایم ایس کہوٹہ میڈم ثمینہ شفقت بھٹی سمیت دیگر افراد نے شر کت کی ا س موقع پر شجر کار ی اور صفائی کے حوالے سے اس خصوصیات بیان کی گئی ۔ راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور در خت ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں ہمارا دین ہمیں صفائی کا درس دیتا ہے نبی پاک ﷺکی سنتوں پر عمل کر کے ہم صفائی اور ماحول کو صاف رکھ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے قاہدوزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدائت کے مطابق پاکستان کو سر سبز اور شاداب بنانے کے لیے ہر شہر ی کو اپنا اپنا کردار ادا کر نا چاہے ۔اس موقع پر راجہ خورشید ستی نے کہا کہ تمام محکمیں ٹائم کی پابندی کر یں اور خاص کر محکمہ جنگلات اپنی ڈٰیوٹی اچھے طریقے سے ادا کر ے کہوٹہ کے تمام جنگلات میں کٹائی ہو رہی ہے یہ محکمیں کس چیز کی تنخواہ لے رہے ہیں ۔آخر میں تمام مہمانوں نے پودے لگائے اور دعا کی ۔
کمیونٹی ویلفیئر سوسائٹی کہوٹہ کی طرف سے یوم پاکستان کے موقع پر کل مورخہ23مارچ کہوٹہ کلب میں رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جائیں گے
Pakistan day to be held at community welfare society, Kahuta
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کمیونٹی ویلفیئر سوسائٹی کہوٹہ کی طرف سے یوم پاکستان کے موقع پر کل مورخہ23مارچ کہوٹہ کلب میں رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جائیں گے جسکی تیاریاں عروج مکمل ہیں یوم پاکستان میلہ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں پپٹ شو، میجک شو اور ون مین شو بھی پیش کیے جائیں گے پروگرام کے مہمانان گرامی اے سی کہوٹہ گوہر زمان وزیر ، اے ایس پی کہوٹہ سعود خان ، سی اوایم سی کہوٹہ مخدوم احمد بلال ہونگے جبکہ پروگرام میں سیاسی سماجی شخصیات اور منتخب بلدیاتی نمائندے اور کہوٹہ کے شہری بھرپور شرکت کرینگے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور صدر اصغر حسین کیانی نے کہا کہ عرصہ بیس سالوں سے کمیونٹی ویلفیئر سوسائٹی ہر قومی و مذہبی پروگرام منعقد کرتی آئی ہے اس مرتبہ کہوٹہ شہر کی ان شخصیات کو ایوارڈ بھی دیے جائیں گے جو وفات پا گے ہیں مگر انکی علاقے کے لیے بہترین خدمات ہیں انہوں نے عوام علاقہ سے کہا کہ وہ اس ملی پروگرام میں بھرپورشرکت کرینگے پروگرام آرگنائز کرنے کے لیے دی بیسٹ ایونٹ پلانرز خصوصی تعاون کریگا۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال میں عملے کے غیر اخلاقی رویہ سے عوام تنگ لیبارٹری12بجے کر دی جاتی ہے جبکہ فیس بھی زیادہ لی جاتی ہے
Lack of customer service provided at THQ hospital, Kahuta
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال میں عملے کے غیر اخلاقی رویہ سے عوام تنگ لیبارٹری12بجے کر دی جاتی ہے جبکہ فیس بھی زیادہ لی جاتی ہے زیادہ تر دوائیوں کی پرچی باہر کی ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار یو سی کھڈیوٹ کے رہائشی عامر ستی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چند روز قبل میری بیوی بیمار تھی ڈاکٹر نے کاغذ پھینک دیے دو گھنٹے انتظار کیا اخر کار باہر جا کر پرائیویٹ کلینک میں علاج کرایا اسکی شکایت میں نے ایم ایس سے بھی کی ایسے معلوم ہوا ہے کہ ملازمین ایم ایس کے کنٹرول میں نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ اس پسماندہ علاقے کے عوام کو اس جدید دور میں میں بھی طبی سہولیات میسر نہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب وزیر صحت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں پر کسی میل ایم ایس کو منتقل یا لاگاے جائے تا کہ وہ اس ہسپتال کا انتظام بہتر طریقے سے چلا سکے اور غریبوں کو ریلیف ملے۔