AJKDailyNews

Chakswari, AJK; First Urs Mubarak of Hazrat Pir Mollana M Atiq Ur Rehman held with Pir Mollana Habib Ur Rehman

حضرت پیرمولاناپیرمحمدعتیق الرحمن رحمتہ اللہ علیہ کے پہلے عرس مبارک کاعظیم الشان اجتماع

چکسواری( حافظ شہریاربسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)قا ئدملت اسلامیہ پیرطریقت رہبرشریعت حضرت پیرمولاناپیرمحمدعتیق الرحمن رحمتہ اللہ علیہ کے پہلے عرس مبارک کاعظیم الشان اجتماع مشائخ عظام وعلماکرام کاحضرت مولاناپیرمحمدعتیق الرحمن رحمتہ اللہ علیہ کوشاندار دینی علمی روحانی سیاسی سماجی خدمات پرزبردست الفا ظ میں خراج عقیدت پیرمحمدعتیق الرحمن کامشن جاری ساری رکھنے کااعلان اجتماع میں اندرون وبیرون ملک سے مشائخ وعلماکرام سمیت ہزاروں افرادکی شرکت۔قا ئدملت اسلامیہ پیرطریقت رہبرشریعت حضرت پیرمولاناپیرمحمدعتیق الرحمن رحمتہ اللہ علیہ کے پہلے عرس مبارک کاعظیم الشان اجتماع فیض پورشریف میں زیرصدارت پیر مولانامحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین دربارعالیہ فیض پورشریف منعقدہوا ۔ عالمی مبلغ اسلام پیر مولانامحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین دربارعالیہ فیض پورشریف نے قائدملت اسلامیہ پیرطریقت رہبرشریعت حضرت پیرمولاناپیرعتیق الرحمن رحمتہ اللہ علیہ کے پہلے عرس مبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مولاناپیرمحمدعتیق الرحمن رحمتہ اللہ علیہ نے ساری زندگی جدوجہدکی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ نظام مصطفے ﷺ کے نفاذ تحریک آزادی کشمیر استحکام پاکستان اورفتنہ قادیانت کی سرکوبی کے لئے پور ے پاکستان آزادکشمیر اوریورپ میں دو ڑدوڑ کرکام کیا مشائخ عظام ڈھنگروٹ فیض پورشریف کافیضان شروع سے چلاآرہاہے صحابہ کرام اوراہل بیت اطہار سے محبت ہماراایمان ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ نعرہ تکبیر نعرہ رسالت نعرہ حیدری نعرہ غوثیہ پرپہرہ دیں گے جب تک دم میں دم ہے کہ مشائخ عظام فیض پورشریف کامشن جاری رکھیں گے۔چیف جسٹس آزادجموں وکشمیرجناب جسٹس چودھری محمدابراہیم ضیاء ، سابق وزیراعظم آزادکشمیرچودھری عبدالمجید،وزیرحکومت چودھری رخساراحمد،سابق وزیرحکومت صاحبزادہ حامدرضا،سیدنظیرالحسن گیلانی ،مفتی محمدحسین چشتی مولاناامتیاز احمدصدیقی ،مولاناغلام عباس سیالوی،سیدشعیب شاہ ،خان عبدالقیوم خان ،صاحبزادہ عبدالصمد،سیدوسیم الحسن ، علامہ عبدالرزاق چشتی ، دیگرمقررین نے پیرمولاناپیرعتیق الرحمن رحمتہ اللہ علیہ کی سیاسی ،سماجی اور دینی خدمات پرانھیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پیرصاحب جیدعالم، مفکراور سچے عاشق رسول تھے اوراہل سنت کے عظیم پیشواء تھے۔انھوں نے نہ صرف آزادکشمیراورپاکستان بلکہ بیرون ممالک میں تحفظ ختم نبوت ،نفاذنظام مصطفی اور دینی تعلیمات کے لیے گراں قدرخدمات سرانجام دیں۔پیرصاحب نے دین اسلام ، قرآن وسنت کی اتباع کے فروغ کے لیے عظیم خدمات سرانجام دیں ملک بھرمیں قادیانیوں کی منفی سرگرمیوں پرنظررکھے ہوئے تھے ساری زندگی فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے لیے سرگرم عمل رہے۔ان کی جہد مسلسل کا ثمر ہی ہے کہ آزادکشمیرمیں قادیانیوں کے خلاف قانون سازی کرکے دائرہ اسلام سے خار ج قرار دیاگیا ۔ پیرمولاناپیرعتیق الرحمن رحمتہ اللہ علیہ کے مشن کوجاری رکھیں گے ۔ محمدخلیق الزمان چودھری اورمولاناقربان حسین صدیقی نے نقابت کے فرائض انجام دئیے اجتماع میں اندرون وبیرون ملک سے مشائخ وعلماکرام عوام اہلسنت سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔


چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)سابق میڈیا ایڈوائزر وزیراعظم آزاد کشمیر یاسر ممتاز چودھری نے کہا ہے کہ آج چکسواری میں انتظامیہ نے جعلی مشروبات بنانے والے کارخانے پر جو کارروائی کی وہ لائق تحسین ہے ۔چکسواری اوورسیز کمیونٹی کا شہر ہے یہاں پر اس طرح کے گندے اور جعلی کاموں کی کوئی گنجائش نہیں ۔ یہ مشروبات ہمارے بچوں اور ہمارے نسلوں کے لئے تباہی اور بربادی کا سبب ہے۔ ہمیں اچھا شہری ہونے کے ناطے چاہیے کہ اپنے ارد گرد ایسے گھناؤنے اور جعلی کاروبار جن سے انسانی جانوں کا ضیاع ممکن ہو اس پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مجسٹریٹ مختار احمد اور نائب تحصیلدارراجہ آصف منیرکے ہمراہ موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنے علاقے کے اندر ہونے والے جرائم اور گندے و جعلی کاروباروں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔تاکہ انسانی جانوں کے تحفظ کو ممکن بنایا جا سکے۔ 


چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چکسواری میں بیکری کی آڑ میں جعلی مشروبات بنانے والا کارخانہ سیل ۔پاک کشمیر کے نام سے جعلی مشروبات جن میں کوکاکولا،سٹنگ ، فانٹا و دیگر مشہور برانڈ کی مشروبات تیار کی جاتی رہیں۔نائب تحصیلدار راجہ آصف منیراور مجسٹریٹ مختار احمد میونسپل کمیٹی چکسواری کا عملہ ،تھانہ پولیس چکسواری کے ASI راجہ شاہ نوازبمعہ نفری اور میڈیا نمائندگان کے ہمراہ جعلی مشروبات بنانے والی بیکری پر چھاپہ۔تفصیلات کے مطابق چکسواری میں انتظامیہ کی زبردست کاروائی۔ جعلی اور گندے مشروبات جو عرصہ دراز سے چکسواری میں بنا کر مختلف علاقوں میں سپلائی کیے جار ہے تھے کے اطلاع ملنے پر انتظامیہ کے جملہ آفیسران نے میڈیا کے ہمراہ کاروائی کر دی۔ موقع پر گندے پانی کے ڈرم ، جعلی کیمیکل گندی بوتلیں پائی گئیں۔ مجسٹریٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بیکری کا اجازت نامہ ہے مشروبات پر پہلے بھی پابندی عائد کی گئی تھی اس کے باوجود بھی جعلی مشروبات بنانے اور فروخت کرنے کے جرم میں FIR کی تاکید ۔گندے اور جعلی مشروبات کی نمونے لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لئے بھیج دیے گئے۔ اس موقع پر بیکری مالکان حاجی ساجد اور و یگر جن کا تعلق پنجاب سے ہے پوچھا گیا کہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مشروبات بنانے کا آپ کے پاس کوئی اجازت نامہ موجود ہے جس پر بیکری مالکان نے کہا پہلے ہمارے پاس اجازت نامہ موجود تھا لیکن اب ہم نے دوبارہ اس کی اجازت کے لیے کوائف بھیجے ہوئے۔ اس موقع پر جو کوائف مجسٹریٹ اور نائب تحصیلدار کو پیش کیے گئے وہ جون2017 ء تک کارآمد تھے۔ مجسٹریٹ نے اس اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوائف ہر چھے ماہ بعد اتھارٹی سے ری نیو کروانے پڑتے ہیں۔ آپ نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔نائب تحصیلدار نے بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جعلی مشروبات تم بغیر کسی اجازت کے کیسے بنا سکتے ہو۔تمہارے جیسے لوگوں کوکڑی سے کڑی سز املنی چاہیے۔ آخر میں کارخانہ کے گودام جس میں سینکڑوں تیار خالی اور بھری ہوئی بوتلیں اور زائد المیعاد بیکری کا سامان موجود تھااس کو سیل کر دیا گیا۔ عوام علاقہ نے انتظامیہ کی کاروائی کو بھرپور انداز میں سراہااور اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ یہ کاروائی جس طرح پہلے عارضی بنیادوں پر کی گئی بعد میں سیاسی مداخلت اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے دوبارہ اس جعلی کاروبار کو دوبارہ شروع نہ کر دیا جائے۔اگر ایسا ہوا تو عوام علاقہ بھرپور احتجاج کے ساتھ خود بیکری کو سیل کرے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button